یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

"امام احمد بن حنبل کا یزیدکےبارےمؤقف"




"امام احمد بن حنبل کا یزیدکےبارےمؤقف"


امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے نے ان سے یزید کے بارے میں سوال کیا تو آپ رحمۃ اللہ علہ نے جواب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:
يا بنی و هل يتولیٰ يزيد احمد يومن بالله ولم لايلعن من لعنة الله في کتابه. فقلت و اين لعن الله يزيد في کتابه فقال في قوله تعالیٰ: فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْo أُوْلَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَى أَبْصَارَهُمْ
 [سورة محمد، 47: 22-23] 
فهل يکون فساد اعظم من القتل ؟

ترجمہ : میرے بیٹے کیا ایسا ممکن ہے کہ کوئی اللہ پر ایمان رکھنے کا دعویٰ کرے اور پھر یزید سے بھی دوستی رکھے اور ایسے شخص پر میں (احمد بن حنبل) لعنت کیوں نہ کروں جس پر قرآن میں اللہ نے خود لعنت کی ہو۔ فرزند نے عرض کیا: قرآن میں کس جگہ اس پر لعنت ہوئی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ اللہ کے اس فرمان میں

 [پس (اے منافقو!) تم سے توقع یہی ہے کہ اگر تم (قتال سے گریز کر کے بچ نکلو اور) حکومت حاصل کر لو تو تم زمین میں فساد ہی برپا کرو گے اور اپنے (ان) قرابتی رشتوں کو توڑ ڈالو گے (جن کے بارے میں اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مواصلت اور مُودّت کا حکم دیا ہے)۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر اﷲ نے لعنت کی ہے اور ان (کے کانوں) کو بہرا کر دیا ہے اور ان کی آنکھوں کو اندھا کر دیا ہے۔] 
کیا قتلِ (امام حسین رضی اللہ عنہ) سے بڑھکر بھی کوئی فساد ہو سکتا تھا ؟

(أحمد بن محمد بن علی بن حجر الهيثمی، الصواعق المحرقة علی أهل الرفض و الضلال و الزندقة، 2: 635، بيروت، لبنان: مؤسسة الرسالة))(امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے اس فتویٰ کو البرزنجی نے الاشاعۃ میں، علامہ آلوسی نے روح المعانی میں اور آئمہ، علماء و مفسرین کی بڑی تعداد نے اپنی کتب میں ذکر کیا ہے)

امام ملاّ علی قاری حنفی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : یزید اور ابن زیاد اور انہیں کے مثل دوسرے لوگوں پر لعنت کرنا جائز ہے کیونکہ بعض علماء کرام نے ان دونوں پر لعنت کرنا جائز قرار دیا ہے بلکہ احمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ یزید کے کفر کے قائل ہیں ۔
 (شرح شفاء امام مُُلا علی قاری حنفی رحمۃُ اللہ علیہ جلد 2 صفحہ 552 طبع الاولیٰ 1421ھ ، جز:2،دارُلکتب العلمیہ بیروت)

امام احمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ایسے شخص پر میں لعنت ، کیوں نہ کروں جس پر اللہ نے لعنت کی ہو ۔

 (تفسیر مظہری جلد10 صفحہ 326 اردو)

#محمد_ساجد_مدنی