یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

"فضیلت معاویہ رضی اللہ عنہ بزبان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم"



"فضیلت معاویہ رضی اللہ عنہ بزبان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم"


(1)حضرت امیر معاویہ(رضی اللہ عنہ)کی فضیلت کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ آپ صحابیِ رسول ہیں 

ورنہ آپ..............

(2)آپ تمام مؤمنوں کے پیارے ماموں جان ہیں
(البدایہ والنہایہ,٥/٥۰٤)

(3)محبوبِ خدا بھی ہیں اور محبوبِ مصطفیٰ بھی 
(تاریخ ابن عساکر,٥۹/۸۹)

(4)کاتب وحی بھی ہیں 
تاریخ الاسلام لذہبی,٤/٣۰۹)

(5)رازدارِ مصطفیٰ بھی ہیں
(ریاض النضرۃ,١/٣٦)
(6)آپ وہ ہیں جن کے لئے سرکار نے فرمایا معاویہ میں تم سے ہوں اور تم مجھ سے ہو.
(مسند الفردوس,حدیث٣۹٣)
(7)آپ وہ ہیں کہ جن کو لکھنا بھی میرے مصطفیٰ نے سکھایا
(الشفاء١/٣٥٧)

(8)آپ وہ ہیں کہ جن کے لئے میرے مصطفیٰ نے دعا کی مولیٰ امیر معاویہ کو ہادی و مہدی بنا دے...
(ترمذی,٥/٤٥٥)
(9)آپ وہ جو خواہش مصطفیٰ سے کاتب وحی بنے
(المعجم اوسط,١/٤۹٧)

(10)آپ وہ ہیں جن علم و حلم کے لئے میرے مصطفی نے دعا فرمائی
(خصائص کبریٰ,۲/۲۹٣)
(11)ٰ آپ وہ ہیں کہ جن کے لئے میرے مصطفیٰ نے فرمایا میں معاویہ سے محبت رکھتا بلکہ جو ان سے محبت رکھے میں اس سے بھی محبت رکھتا ہوں اور جبرائیل و میکائیل علیہ السلام بھی ان سے محبت رکھتے ہیں اور سے بڑھ کر میرا خدا ان سے محبت رکھتا ہے.
(تاریخ ابن عساکر,٥۹/۸۹)
(12آپ وہ ہیں کہ جن کے بارے  میرے مصطفیٰ نے فرمایا  کہ آپ قوی اور امین ہیں
(البدایۃ والنہایہ,٥۲٦٤)

(13)آپ وہ ہیں جن کے لئے میرے مصطفیٰ نے فرمایا اللہ بروز قیامت معاویہ رضی اللہ عنہ کو اس طرح اٹھائے گا کہ آپ پر نور کی چادر ہو گی.
(تاریخ ابن عساکر,٥۹/۹۲)

(14)آپ وہ ہیں کہ جن کے بارے میں میرے مصطفیٰ نے فرمایا کہ آپ کتاب اللہ اور وحی الہی پر اللہ کے امین ہیں
(المعجم اوسط,٣/٧٣)

(15)آپ وہ ہیں جن کے بارے میں میرے مصطفیٰ نے فرمایا اے معاویہ جو تیری فضیلت میں شک کرے وہ بروز قیامت اس طرح اٹھا جائے گا کہ اس کے گلے میں آگ کا طوق ہو گا
(تاریخ ابن عساکر,٥۹/۹۰)
(16)آپ وہ ہیں کہ جن کے لئے میرے مصطفیٰ نے فرمایا میری امّت میں معاویہ بن ابو سفیان سب سے زیادہ سخی و بردبار ہیں
(المطالب العالیہ,٧/١٦٦)
(17)آپ وہ ہیں کہ جن کے لئے میرے مصطفیٰ نے بشارت دی کہ آپ شام کو فتح کرنے کے لئے کافی ہو گے
(تاریخ ابن عساکر,٥۹/۹۲)
یہ تھے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل جو زبان مصطفیٰ سے نکلے.........
جو بندہ فضائل معاویہ کا منکر ہے اس سے دور رہے اس کی صحبت کو ہر گز اختیار نہ کریں

کہ امام احمد بن حنبل کی بارگاہ میں ایک خط آیا کہ جس میں لکھا تھا کہ آپ ایسے بندے کہ بارے کیا کہتے ہیں جو کہے کہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نہ تو مؤمنوں کہ ماموں جان ہیں اور نہ ہی کاتب وحی.؟تو امام احمد بن حنبل فرماتے ہیں کہ یہ بہت ہی ردّی و برا قول ہے.اہسے بندے سے دور رہا جائے اور اس کی صحبت کو ہر گز اختیا نہ کیا جائے.
(السنّۃ للخلال,١/٤٣٤)

فضائل امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر چند مختصر احدیث مع حوالہ لکھی ہیں......

باقی کس زبان سے ہو بیان مرتبہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا.؟
✍️علی رضا عطاری
31/8/20

نوٹ:
میں اپنا نام صرف پوسٹ کو محفوظ رکھنے کیلئے لکھ رہا ہوں 

#محمد_ساجد_مدنی