یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

پالکی سے باہر نکلیں جناب




  ( *پالکی سے باہر نکلیں جناب* )
امام *اہلسنت کے نظریات اور مشن صرف پالکی والے واقعہ تک ہی محدود نہیں کہ آپ ایک واقعہ بیان کریں اور اسی کو امام اہلسنت کا مشن  قرار دیتے رہیں بلکہ امام اہلسنت کے نظریات اور مشن فتوی رضویہ کی 30جلدیں اور حسام الحرمین ،اور رد الروافضہ پر مشتمل ہے ،اب احباب پالکی سے باہر آ کر ذرا غور وخوص سے کتب اعلی حضرت کا مطالعہ فرمائیں تاکہ مشن اعلی حضرت کو سمجھ سکیں  
نیز یہ بات بھی یاد رکھیے پالکی والا واقعہ سادات کی تعظیم و ادب کے لیے قابل تقلید ضرور ہے مگر یہ واقعہ صرف اور صرف سیرت نگاروں نے اپنی کتب میں لکھا اور مقررین نے بیان کیا ہے  لیکن امام اہلسنت کی اپنی ذاتی کسی بھی تصنیف لطیف میں اعلی حضرت نے یہ واقعہ تحریر نہیں کیا نہ پورے فتوی رضویہ میں اور نہ کسی اور کتاب میں لہذا اگر،مشن اعلی حضرت اور نظریات اعلی حضرت کو سمجھنا اور سمجھانا چاہتے ہیں تو ہمارے علماء کرام اور پیران عظام کو پالکی سے باہر آنا پڑے گا ۔
اعلی حضرت نے جہاں تعظیم سادات کو ملحوظ خاطر رکھا وہاں ساتھ سادات کے عقائد و اعمال کے درست کرنے کی طرف توجہ بھی دلائی  ۔
اگر اب بھی ہم پالکی سے باہر نہ آئے تو یاد رکھیں پھر یہی ہوتا رہے گا کہ جب آپ کسی سید کی اصلاح کی طرف توجہ دلائیں گے تو یہی کہا جاتا رہے گا گستاخ ہوگا سادات کا بے ادب ہوگیا آل رسول کی توہین کر دی ۔
لہذا باہر نکلیں پالکی سے اب بہت ہوگیا عوام کو پالکی کے واقعہ کے ساتھ ساتھ اعلی حضرت علیہ الرحمہ کی کتب و فتوی سے اصل نظریات اہلسنت سکھائیے۔ اپنی ترجیحات کو پہچانیے اور درست ترجیحات اپنائیے کہ
جو اقوام اپنی ترجیحات جان لیتی ہیں وہ ہی دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔فتدبر
 *#طالب دعا* 
          
              *محمد ضیاء السلام* *قادری*