November 11, 2020 Abdullah Hashim Madni
*حسن والد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم*
حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ بہت حسین و جمیل تھے،
1️⃣: حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:
جب میرے بھائی عبداللہ پیدا ہوئے وہ ہم میں سے چھوٹے تھے انکے چہرے پر نور ایسے چمکا کرتا تھا جیسا کہ سورج کا نور چمکتا ہے تو آپ کے والد(حضرت عبدالمطلب ) نے فرمایا اس بچے کی بڑی شان ہوگی
2️⃣: آپ رضی اللہ تعالی عنہ قریش میں حسن صورت و حسن اخلاق میں سب سے بڑھ کر تھے،
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نور ان کے چہرہ میں ظاہر تھا
3️⃣: ایک روایت میں ہے کہ آپ رضی اللہ تعالی عنہ قریش میں رؤیت اور نظارے کے اعتبار سے سب سے حسین تھے
4️⃣: ایک اور روایت میں ہے کہ آپ رضی اللہ تعالی عنہ اپنے والد کے تمام بیٹوں میں اکمل و احسن تھے، ان سب سے زیادہ عفت والے تھے اور قریش کے نزدیک ان سب سے زیادہ محبوب تھے
5️⃣: امام زہری فرماتے ہیں حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ قریش کے مردوں میں سب سے زیادہ حسین و جمیل تھے
6️⃣: سیرت حلبیہ میں ہے حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ کے چہرے میں نور مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم یوں نظر آتا جیسے چمکتا ہوا ستارہ
حوالہ جات:
١: الخصائص الكبرى ٨٣/١ ،دارالكتب العلمية
٢: سيرت حلبيہ ٤٨/١ ،دارالكتب العلمية
٣: السيرة النبوية لابن الكثير ١٨٤/١،دار المعرفة للطباعة والنشر
٤: سيرت حلبيه ٥٨/١، دارالكتب العلمية
٥: مقام والدین مصطفی ص ٦٨، مكتبه امام اهلسنت
✍محمد ساجد مدنی
10 نومبر 2020 بروز منگل