💐 سیکھنے کی کتاب بند نہ کریں 💐
💐 سیکھنے کی کتاب بند نہ کریں 💐
نکتہ نمبر"1" :-
تحریرات میں آپ کمال اس وقت رکھیں گیے جب آپ قوانین سے بھی آشنا ہونگے :-
نکتہ نمبر"2" :-
ایک بات یاد رکھیں کہ لکھنا ، لکھنے سے آتا ہے ۔
اگر آپ کی یہ تمنا ہے کہ میں ایک اچھا محرّر بنو تو ابھی اسی وقت سے لکھنا شروع کریں ۔
جب تک آپ لکھنا شروع نہیں کریں گیے تب تک آپ کچھ لکھنے میں کامیاب نہیں ہونگے ۔
کسی نے کیا خوب کہا کہ
♤ جو لکھے گا وہ غلطی کرے گا ، جو غلطی کرے گا وہ درست لکھنے میں کامیاب ہوگا ؛
اور جو نہیں لکھے گا وہ غلطی نہیں کرے گا ،
جو غلطی نہیں کرے گا وہ صحیح نہیں لکھ سکیں گا :-
نکتہ نمبر"3" :-
اگر آپ کو ایک اچھی تحریر لکھنی ہے تو آپ مختلف کتب کا مطالعہ کرتے رہیں ،
وہاں سے کلمات اور جملوں کو منتخب کریں ،
اور مطالعہ کرتے وقت اس بات کا خصوصی دھیان رکھیے گا کہ صاحب کتاب نے کس جملے کو کس انداز سے بیان کیا ہے :-
نکتہ نمبر"4" :-
اے محرِّر آپ کی یہ کوشش ہوکہ آپ کی ہر آنے والی تحریر پچھلی تحریر سے بہتر اور دل کش ہو :-
نکتہ نمبر"5" :-
صاحب تحریر اس وصف کے ساتھ بھی مزین ہوکہ جو آپ کی رہنمائ کرے ، آپ کی غلطی بتائے تو خندہ پیشانی کے ساتھ آپ اسے قبول کریں ، اس کا شکریہ ادا کریں :-
نکتہ نمبر"6" :-
آپ کو استاذ صاحب چند منٹوں میں وہ علم اور تجربات بتادے گا جو آپ شاید کئ سالوں میں حاصل کرتے :-
نکتہ نمبر "7" :-
مجھے یہ لکھنے دیں کہ جب آپ نیا نہیں سوچ سکتے تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے :-
نکتہ نمبر "8" :-
جس کے اندر اپنی روشنی نہیں ہے وہ باہر کی روشنیوں سے کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتا :-
نکتہ نمبر "9" :-
اے محرّر لوگوں کو یہ نہیں بتائو کہ میں کیا کررہا ہوں بلکہ لوگوں کو کچھ کرکے دیکھائو :-
نکتہ نمبر "10" :-
اے محرر آپ کے اندر بھی لکھنے کی صلاحیت ہے آپ بھی دوسروں سے ایک اچھا لکھ سکتے ہیں لہذا آگے بڑھو کچھ لکھو :-
نکتہ نمبر "11" :-
جب آپ کسی کی تحریر پڑھیں تو تنقید برائے اصلاح کی نیت سے پڑھیں :-
نکتہ نمبر "12" :-
کامیاب محرر وہی ہے جو اپنا علم و مافی الضمیر بیان کرتا ہو اور کسی کی نقل نہ کرتا ہو :-
نکتہ نمبر"13" :-
اے محرر اپنے حوصلوں کو پست نہ ہونے دو ہمیشہ ہر حال میں اپنے حوصلوں کو بلند رکھو :-
✍ ابو المتبسِّم ایازاحمد عطاری |||||||
03128065131 |||||||