*عاشق کا جنازہ تھا بڑی دھوم سے نکلا*
*عاشق کا جنازہ تھا بڑی دھوم سے نکلا*
ایک ایسا عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم جو عشقِ رسول ﷺ میں فنا ہو
ایک ایسا عاشق رسول کہ جس نے ساری زندگی ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزاری ہو
ایک ایسا عاشق رسول ﷺ کہ جس نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر عقیدۂ ختم نبوت کی حفاظت کی ہو
ایک ایسا عاشق رسول ﷺ کہ جس نے سینہ تان کر شانِ رسالت کے محاذ پہ پہرہ دیا ہو
ایک ایسا عاشق رسول ﷺ کہ جس نے امت کو عشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے جام پلا کر بیدار کیا ہو
ایک ایسا عاشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کہ جس کا نام سن کر ملک و ملت کا سر فخر سے بلند ہو جائے
ایک ایسا عاشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کہ جس نے ہزاروں عشّاقانِ رسول کے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شمع جلا کر یہ ثابت کیا ہو کہ :
*انھیں جانا انھیں مانا نہ رکھا غیر سے کام*
*للہ الحمد میں دنیا سے مسلمان گیا۔۔۔*
*ھاں ھاں !* امیر المجاھدین قبلہ شیخ الحدیث والتفسیر فَنَا فِیْ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ ﷺ علامہ خادم حسین رضوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا جنازہ جب اٹھا تو ثابت کر گیا
*عاشق کا جنازہ تھا بڑی دھوم سے نکلا*
*محبوب کی گلیوں میں ذرا گھوم کے نکلا*
✍️ غلام نبی انجم رضا عطاری
2020.11.21ء