علم حدیث اور محبت نبی صلی اللہ علیہ وسلم
❣علم حدیث اور محبت نبی صلی اللہ علیہ وسلم❣
ہمیشہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ کرتے رہنا اور سفر و حضر میں آقا نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا زبان پر جاری رہنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی علامت ہے
اس کو ایک عربی شاعر نے یوں بیان کیا ہے
*لم اسر في طلب الحديث لسمعة.أو لاجتماع قديمه و حديثه* .
*لكن إذا فات المحب لقاء من يهوي تعلل باسماع حديثه*
ترجمہ:
میں طلب حدیث کے سفر میں کسی شہرت کی وجہ سے روانہ نہ ہوا
نہ ہی اس وجہ سے کہ قدیم و جدید احادیث جمع ہو جائیں،
البتہ جب محبّ، محبوب سے ملاقات نہ کرسکے تو غور سے اسکی باتیں سن کر ہی دل بہلا لیتا ہے
(تعارف محدثین و کتب محدثین ص 70)
✍محمد ساجد مدنی
6-11_2020