یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

زندگی کے اوقات کو ترتیب دیں




🕔 زندگی کے اوقات کو ترتیب دیں 🕔 


🌍 آج اس دور میں ہر شخص اپنے آپ کو کامیاب ہونا چاہ رہا ہے ،
آگے بڑھنا چاہ رہا ہے ،
کسی منصب پر اپنے آپ کو دیکھنا چاہ رہا ہے ،
اس چیز کو حاصل کرنے کیلئے بندہ کیا سے کیا نہیں کرتا ،
ہر طرح کی کوشش کرتا ہے ،
پھر بھی کامیاب نہیں ہوتا ،

اے پیارے بھائیو ❗
اس بات کو اپنے دل پر نقش کرلو کہ
 "" اگر کسی مقصد میں ناکام ہوجائیں تو مایوس نہ ہوں
کیونکہ کسی بھی کتاب میں نہیں لکھا کہ پیروں میں قیمتی جوتے نہ ہوں تو آپ چلنا چھوڑ دیں ""

❕لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ کامیابی اسی کا مقدر بنی ہے جس نے اپنے وقت کی قدر کی ہے ،
وقت کو غنیمت جان کر ایک ایک منٹ کو اچھے کاموں میں صرف کیا ۔

🔳 جس نے وقت کو ضائع کیا ،
وقت نے اس شخص کو "دربدر" کر دیا ؛ کیونکہ عربی کا مقولہ ہے کہ
         :: الوقت کالسیف  🗡🗡
        ان لم تقطعه قطعك ::
یعنی:- وقت تلوار کی مثل ہے
اگر آپ نے وقت کو صحیح طرح استعمال نہ کیا تو وقت آپ کو برباد کردے گا :-

!! جی ہاں بالکل ایسا ہی ہے کہ وقت کی قدر کرنے والوں ہی کو منصب اور کامیابی ملی ہے ؛
اور کامیابی سے ہم کنار وہ شخص ہوتا ہے جس نے اپنی زندگی کے اوقات کو ایک بہترین ترتیب دی ہوئ ہوتی ہے :-

🕰 مثلا :- کچھ وقت نماز کیلئے ؛
کچھ وقت کھانے کیلئے؛
تھوڑا سا وقت دوستوں کیلئے ؛
7 گھنٹے سونے کیلئے ؛
پھر بھی آپ کے پاس کافی سارا وقت بچتا ہے ،
اس میں سے کچھ وقت مطالعے اور تحریر کیلئے نکالیں ؛
کسی نے کیا خوب کہا کہ 
|| راہ علم کا سفر آسان نہیں
 اگر شوق کی سواری پاس ہوتو
دشواریاں منزل تک پہنچنے میں رکاوٹیں نہیں بنتیں ||

🕳 اپنا وقت اسی کو دو
  جو برے وقت میں تمہارا ساتھ 
دیں :-

⚡ جو دن زندگی کا آپ کو نصیب ہوا اسی کو غنیمت جان کرکچھ کرکے دیکھائو؛
کل کا انتظار مت کرو کیونکہ
شیخ سعدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ
" جس نے کہا کہ یہ کام کل کرونگا تو اس کی کل کبھی نہیں آتی "

🌐 اور دوسری بات کل کس نے دیکھی ہے کہ یہ بھی کسی کو پتہ نہیں ہوتا کہ کل لوگ مجھے "جناب"
کہ پکارے گیں یا "مرحوم" کہ کر پکارے گیں :-

🛌 ایک اٹل حقیقت ہے کوئ بھی اس کا انکار نہیں کرسکتا کہ 
!! ایک دن مرنا ہے ضرور مرنا ہے !!

🔹️ اسی شعر پر تحریر کو پورا کرتا ہوں کہ 
// مرنے جاتے ہیں ہزاروں آدمی
عاقل و نادان آخر موت ہے \\

✍ ابو المتبسِّم عطاری:-
03128065131