November 07, 2020 Abdullah Hashim Madni
صوت النبیﷺ
---------------------------------------------------
سرکارﷺکی کی آواز مبارکہ انتہائی خوبصورت تھی۔
اللہ تعالی نے سرکارﷺکی آواز مبارکہ میں ایسی قدرت رکھی تھی کہ سرکارﷺکی آواز کو لمبی مسافت پہ کھڑا شخص بھی صاف سن لیتا تھا۔
کہ اس فاصلہ سے ایک عام شخص کی آواز کو سننا ممکن نہیں ہوتا تھا۔
امام ترمذی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے وہ فرماتے ہیں ۔
مابعث اللہ نبیا الا حسن الوجه وحسن الصوت،
كان نبيكم احسنهم وجها واحسنهم صوتا.
ترجمہ
اللہ تعالی نے کسی نبی کو مبعوث نا فرمایا مگر یہ کہ وہ خوبصورت چہروں اور خوبصورت آواز والے تھے۔
اور تمہارا نبی ان سب میں سب سے زیادہ خوبصورت چہرے اور خوبصورت آواز والے تھے۔
اسی طرح صحیحین میں براء بن عازب سے مروی ہے:
قرأ رسول اللهﷺفی العشاء (والتين والزيتون)فلم أسمع صوتا احسن منه.
ترجمہ
رسول اللہ ﷺنے عشاء کی نماز میں سورہ والتین و الزیتون کی تلاوت کی
تو میں نے اس سے زیادہ خوبصورت آواز کسی کی نہیں سنی۔
اسی طرح ام معبد فرماتی ہیں:
كان صوته ﷺ يبلغ حيث لايبلغه صوت غيره.
ترجمہ
سرکارﷺکی آواز مبارکہ وہاں تک سنی جاتی جہاں سے کسی دوسرے کی آواز نہ سنی جاتی تھی۔
اسی طرح حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں:
جلس رسول الله ﷺيوم الجمعة على المنبر فقال للناس :
اجلسوا . فسمعه عبدالله بن رواحة وهو فى بنى عنم فجلس مكانه.
ترجمہ
ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن منبر پر بیٹھے اور لوگوں سے فرمایا بیٹھ جاو تو اس بات کو عبداللہ بن رواحہ نے سن لیا جوکہ بنی غنم(قبیلہ خزرج جو کہ بہت دور تھا)میں موجود تھے۔
تو آپ رضی اللہ عنہ اپنی جگہ پر بیٹھ گئے۔
یہ سرکارﷺکے خصائص میں سے ایک ہے۔
اللہ تعالی نے اپنے حبیب ﷺ کو بیشمار خصائص عطاء فرمائے ہیں۔
جن کے بیان میں کتاب اللہ اور کتب احادیث بھری ہوئی ہیں۔
(من:سیدنا محمد رسول اللہﷺ)
پیاری صورت ہنستا چہرا منہ سے جھڑتے پھول
حسن سراپا چاند سا چہرہ حق کا پیارا رسول
---------------------------------------------------
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
✍🏻محمد عالم مدنی
متعلم تخصص فی الحدیث