یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

💚 *اب آپ خوشگورا زندگی گزاریں* 💚


  


💚 *اب آپ خوشگورا زندگی گزاریں* 💚


👈 ایک بادشاہ کسی جگہ جارہے تھے لیکن راستہ بھول گئے تو بادشاہ کسی دیہاتی کے ہاں رُک گئے اور دیہاتی نے مسافر سمجھ کر اس کی خدمت کی۔
اگلے دن جب بادشاہ جانے لگا تو اس غریب کو اپنی ایک انگوٹھی دے دی اور کہا کہ تم کو شاید پتہ نہیں کہ میں بادشاہ ہوں۔

👈 یہ انگوٹھی اپنے پاس رکھو جب کوئ کام ہو تو میرے محل میں آجانا ، اور محل میں موجود دربان کو انگوٹھی دیکھا دینا ، تو وہ آپ کی مجھ سے ملاقات کرا دیں گیے۔ پھر     *بادشاہ چلا گیا*

👈 کچھ دن کے بعد اس غریب کو کوئ حاجت پیش آئ تو یہ انگوٹھی لے کر بادشاہ کی طرف چلا گیا۔

👈 جب محل میں پہنچے تو وہاں کے موجود دربان کو بادشاہ کی انگوٹھی دیکھائ تو دربان نے اس کو بادشاہ کے مخصوص کمرے میں لے کر گئے ۔


👈 جب دربان نے بادشاہ کا کمرہ کھولا تو غریب دیہاتی نے دیکھا کہ بادشاہ نماز پڑھ رہا ہے اور نماز کے بعد دعا کیلئے ہاتھ اٹھا دیے۔

👈 اس غریب شخص نے یہ منظر دیکھ کر وہی سے واپس چلا گیا۔

👈 جب بادشاہ نماز سے فارغ ہوا تو دربان نے بادشاہ کو پورا ماجرا سُنا دیا۔

👈 بادشاہ نے بولا تم جائو اس کو میرے پاس لے کر آئو ، دربان گیا اور اس غریب شخص کو لے کر آئے۔

👈 بادشاہ نے بولا تم آئے اور مجھ سے ملے بغیر چلے گئے ، غریب شخص نے بولا کہ میں آپ کے پاس کسی حاجت کیلئے آیا تھا لیکن جب دیکھا کہ آپ بھی کسی سے مانگ رہے ہیں ، تو میں نے سوچا کہ بادشاہ جس ذات سے مانگ رہے ہیں ، *کیوں نہ میں بھی اس سے مانگو* ،

👈 اے میرے بھائیو !! بالکل ایسا ہی ہے جب بھی کوئ ضرورت یا پریشانی آئے تو اس کا سوال *اللہ عزوجل* ہی سے کیا جائے کہ یہی ایک در ہے کہ جہاں پر کسی کو نا امید نہیں کیا جاتا ،

👈 ایک بات یاد رکھیں کہ !! زندگی مشکل تب لگتی ہے 
جب ہم اللہ تعالی سے خود کو دور کر لیں ،
جب دنیا کی ٹھوکروں میں گم ہو جائیں ،
جب دنیا کی رنگینوں میں مگن ہو جائیں ،

👈 ہم اپنی زندگی کو حسین بنا سکتے ہیں ،
مشکل کو آسان کر سکتے ہیں ،
مشکل وقت میں اگرچہ ساتھ چلنے والا کوئ نہ ہو ،
*لیکن ہمارا رب تو ہمارے ساتھ ہے نہ*
پھر ہم خود کو تنہا کیوں سمجھیں ،
جب ہمارے ساتھ 
" *سب سے بڑھ کر ہمارا رب ہے* "

👈 تو پھر کیوں ہم اپنے آپ کو اکیلا سمجھیں ،
لہذا !! اللہ تعالی کی دی ہوئ نعمتوں پر شکر ادا کریں ،
اپنی خواہشات کو کم کر کے *زندگی خوشگوار* گزاریں ،
دنیا کی فکر سے آزاد ہو کر اپنے رب کو راضی کرنے کا سوچیں :-

✍ *ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری* :-
*03128065131*:-