احساس کرنا سیکھیں
‼ احساس کرنا سیکھیں ‼
❇ انسان کے اندر ایک ایسا وصف موجود ہے جو انسان کو ایک اعلی شخصیت بنا دیتا ہے ،
غیروں میں اُس کو اپنا محسوس کیا جاتا ہے ،
اور وہ وصف احساس کرنا ہے ،
💫 یقین جانیں جس بندے کا بھی یہ وصف زندہ ہے ،
وہ شخص کامیاب و کامران ہے ،
وہ شخص معاشرے کے ہر فرد کی نظر میں ایک مخلص بندہ گمان کیا جائے گا ،
ایسے شخص کے ساتھ لوگ بیٹھنا پسند کریں گیے ،
اگر آپ کسی کا احساس نہیں کرتے تو شاید آپ کی زندگی میں کوئ فرد شامل ہو سکے ،
کیونکہ ایک شخص نے کہا کہ
" جن تعلقات میں احساس نہیں ہوتا صرف مطلب ہوتا ہے
تو وہاں پر لوگوں کو محسوس تک نہیں ہوتا کہ کوئ ان کی زندگی سے
کب ، کیوں ، اور کیسے نکل گیا "
🌲ہر مسکرانے والا چہرہ خوش حال ہو ، لازمی نہیں ہے ،
کیونکہ کچھ مسکرانے والے لوگ پریشان حال تو ہوتے ہیں
لیکن اس کے باوجود بھی اپنی پریشانی کو چھپا کر مسکراتے ہیں ،
ایسے لوگوں کے بارے میں کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ
"" میری ہونٹوں کی مسکراہٹ تو دنیا کے لوگوں کیلئے ہے
میرے دل پہ کیا بیتی کوئ کیا جانے ""
آپ ایسے لوگوں کی مسکراہٹ کے پیچھے پوشیدہ غم کو محسوس کریں ،
کیونکہ ایک جگہ پڑھ رہا تھا کہ
:: ایسے لوگوں کی مدد کرو
جس کا چہرہ سوال ہوتا ہے
اور زبان بے سوال ہوتی ہے ::
♻️ دوسروں کے درد کو اپنا درد سمجھو ، پھر آپ کو وہ مقام ملے گا جہاں آپ کا گمان بھی نہیں ہوگا ؛
ایک قول ملتا ہے کہ
" جس دن تم دوسروں کا درد
خود پر محسوس کرنے لگو
تو تم سمجھ لینا کہ تم
اشرف المخلوقات ہو "
👂 ایک بات یاد رکھنا کہ کبھی بھی کسی کی پریشانی یا تکلیف کا مذاق مت اڑانا ، کیونکہ
::: آپ کے اردگرد پریشان حال ، مجبور یا مصیبت زدہ ہوتو یہ نہ سوچیں کہ یہ اس کی آزمائش ہے بلکہ یہ آپ کی آزمائش ہے :::
🔹️ اور دوسری بات یہ ہے
"" مشکل آتی ہے اور چلی جاتی ہے
دیکھنا یہ ہوتا ہے
کہ کون کس حد تک ساتھ دیتا ہے ""
✴ اسی بات پر تحریر کو ختم کررہا ہوں کہ
" کبھی کبھی ہماری چپ اور
خاموشی کے پیچھے
باتوں اور جذبوں کا
پورا سمندر ہوتا ہے
مگر ہم کچھ نہیں کہ پاتے
نہ کہنا چاہتے ہیں
کیونکہ جس انسان پر
ہماری خاموشی کوئ اثر نہ کرتی ہو
اس انسان پر
ہمارے الفاظ کیا اثر کریں گیے "
✍ ابو المتبسِّم عطاری :-
03128065131:-