یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

💔 *وفا دار رشتہ* 💔


۔ 

         💔 *وفا دار رشتہ* 💔


👈 گھر کا ایک ایسا شخص جو
 کبھی کام کرنے سے تھکا نہیں ،
کبھی پہلے کھانا کھایا نہیں ،
 کبھی اپنی فرمائش کا کھانا پکایا نہیں ،
        وہ رشتہ *ماں* کا ہے ۔

👈 جی ہاں میرے پیارے بھائیو!!
یہ ایک ایسا رشتہ ہے ۔ کہ
ہمارے پیدا ہونے سے *9* ماہ پہلے بن جاتا ہے۔ جبکہ بقایا سارے رشتے ہمارے پیدا ہونے کے بعد بنتے ہیں۔
یہ وہی کھاتی ہے جس سے ہمیں نقصان نہ ہو ،
اور یہ ہماری وجہ سے بڑے سے بڑے درد کو برداشت کر لیتی ہے ، 
ہماری وجہ سے اپنے پسند کے کھانے چھوڑ دیتی ہے ،
ہماری وجہ سے وہ ایک طرف چین سے سو نہیں سکتی ،
اس کیلئے *9* ماہ عذاب سے گزرتے ہیں ،
اگر گر جائے تو پیٹ کے بل نہیں گرتی ، بلکہ پہلو کے بل گرنے کو پسند کرتی ہے ، تاکہ ہمیں نقصان نہ ہو ،۔

👈 اس نے ابھی تک ہماری شکل نہیں دیکھی ہوتی ، پھر بھی اتنا پیار کرتی ہے ، حالانکہ لوگ شکل دیکھ کر پیار کرتے ہیں ،
*دنیا کا کوئ بھی رشتہ اس خلوص کی مثال پیش نہیں کر سکتا*

👈 اگر ابو کھانا بند کردیں تو ماں اپنے حصے کا کھانا کھلا دیتی ہے ،
اگر ابو گھر سے نکال دیں تو ماں چوری سے دروازہ کھول دیتی ہے ،

👈 اگر اس کی قدر معلوم کرنی ہے تو ان سے پوچھو جن کی ماں نہیں ہے ،
*کہ ماں کیا چیز ہوتی ہے* ؟
جن کی ماں حیات ہے خدارا آپ ان کی قدر کریں ،

👈 کبھی تو اپنی امی سے کہو
" *امی آپ بہت اچھی لگتی ہیں* "
" *امی آپ کا بہت شکریہ* "
" *امی I love you* "
" *امی اب آپ بیٹھو میں آپ کیلئے چائے لے کر آتا ہوں* "
" *امی یہ لو آپ کی پسند کی چیز لے کر آیا ہوں* "
" *امی اب میں آپ کو کھانا کھلاتا ہوں* "

👈 آج جب کسی پر کوئ پریشانی یا مصیبت آتی ہے ؛ تو وہ گھبرا جاتے ہیں ، آپ گھبرائیں نہیں ، کیونکہ آپ کے اپنے گھر میں ایک ایسی ہستی موجود ہے اگر وہ دل سے دعا کریں تو آپ کے بیڑے پار ہو جائیں۔
اور تمام دکھ ، درد ، تکیفیں ، پریشانیاں دور ہو جائیں ۔
آپ ان سے عرض تو کریں کہ امی آج میں پریشان ہوں آپ میرے لئے دعا کر دیں ،
امی میرے لئے دعا کریں کہ میرا کاروبار اچھا بن جائے۔
پھر دیکھو کیسے آپ کی پریشانیاں حل ہو جاتیں ہیں۔

👈 خدا کے سواء کوئ تیرا اتنا خیال نہیں رکھتا جتنا ماں رکھتی ہے ،
پھر خدا نے بھی جنت کو ماں کے قدموں میں رکھ دی ،

👈 *جن کی مائیں حیات ہیں*
*پلیز آپ ان کی قدر کریں* ،
*اِس سے پہلے کہ یہ اس دنیا سے چلی جائیں* ،
*اور جن کی مائیں فوت ہو گئیں ہیں اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے* :-

✍ *ابو المتبسِّم ایازاحمد عطاری*:-
*03128065131*:-