یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

مولد النبىﷺ




مولد النبىﷺ


سرکارﷺکی ولادت مبارکہ کے وقت اللہ تعالی نے بہت سی نشانیاں ظاہر کیں جو سرکارﷺکی شان عظمت کو بیان کرنے والی اور ان کی عظمت عالیہ کا اعلان کرتیں تھیں 
کہ یہ نبی ﷺبہت بڑی شان والے ہیں ۔

انہی نشانیوں میں سے ہے آپﷺ کی ولادت کے وقت نور کا ظاہر ہونا۔

روی الاحمد عن عرباض بن سارية رضى الله عنه ،
أن النبى ﷺ قال:
انى عندالله لخاتم النبيين. وأن آدم لمنجلد فى طينه .
 انى دعوة أبراهيم . وبشارة عيسى ،و رؤيا امى التى رأت ، وكذلك أمهات النبيين يرين. 

ترجمہ 

امام احمد عرباض بن ساریہ سے روایت بیان کرتے ہیں:
کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
بیشک میں اللہ تعالی کے ہاں آخری نبی ہوں ۔ اس وقت سے کہ جب آدم علیہ السلام کو مٹی سے بنایا جا رہا تھا۔
میں ابراہیم علیہ السلام کی دعا ہوں۔
اور عیسی علیہ السلام کی بشارت جس کی خوشخبری دی تھی ميں وہ ہوں ۔
اور اپنی ماں کا وہ خواب ہوں جو انہوں نے دیکھا ۔
اور اسی طرح تمام انبیاء کی ماؤں کا خواب جو انہوں نے دیکھا ۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا سے مراد وہ دعا ہے جو انہوں نے کعبہ کی تعمیر کے بعد کی تھی اور اس کو قرآن پاک نے یوں بیان کیا۔
 
(ربنا وابعث فيهم رسولا منهم يتلو عليهم آياتك . .)الآية

ترجمہ 

اے ہمارے رب ان میں انہی میں سے رسول بھیج جو ان پر تیری آیات کی تلاوت کرے۔

حضرت عیسی علیہ السلام کی بشارت ہیں کہ جس کو قرآن پاک نے یوں بیان کیا ہے۔

(مبشرا برسول يأتى من بعدى اسمه احمد.....)الآية

ترجمہ 

میں خوشخبری دیتا ہو ایسے رسول کی جو میرے بعد آنے والا ہے اس کا نام احمد ہوگا۔


اخرج ابو نعيم عن ام سلمة رضى الله عنها عن آمنة والدة رسول الله ﷺ قالت:
لقد رأيت ليلة وضعه نورا اضاءت له قصور الشام حتى رأيتها.

ترجمہ 

ام سلمہ رضی اللہ عنھا حضرت آمنہ رسول اللہ ﷺ کی والدہ رضی اللہ عنھا سے روایت بیان کرتی ہیں۔
میں نے جس رات سرکارﷺکی والادت ہوئی ایسا نور دیکھا کہ جس سے شام کے محلات اتنے روشن ہو گئے کہ میں نے انہیں دیکھ لیا ۔


شیخ ابو شامہ رحمة الله عليه فرماتے ہیں کہ یہی وہ نور تھا کہ جو سرکارﷺکی والادت کے وقت ظاہر ہوا اور یہ قریش میں بہت مشہور تھا ہر کوئی اس نور کے متعلق جانتا تھا۔

اسی نور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت عباس رضی اللہ عنہ اپنے اشعار میں یوں بیان کیا کرتے تھے۔


وانت  لما  ولدت  أشرقت  الأرض
 وضاءت   بنورك    الأفق

 ترجمہ 

اور جب آپ ﷺ پیدا ہوئے تو زمین روشن ہو گئی 
اور آپ ﷺ کے نور سے افق بھی روشن ہو گئے 


ابو نعیم سے امام بیہقی روایت بیان کرتے ہیں:

عن حسان بن ثابت (شاعر المصطفىﷺ)قال:

انى لغلام ابن سبع سنين أو ثمان أعقل ما رأيت وسمعت،
اذا يهودى يصرخ ذات غداة:
يامعشر قريش ! هل ولد فيكم الليلة مولد؟
قالوا : لانعلم.
قال.  انظروا ، فأنه ولد فى هذهالليلة نبى هذه الأمة.

ترجمہ 

حضرت حسان بن ثابت (شاعر رسولﷺ)
فرماتے ہیں کہ میں سات 7 یا 8 سال کا بچہ تھا کہ جو دیکھتا اور سنتا تھا اسکی عقل رکھتا تھا ۔
ایک دن یہودی چیخ کر کہ رہا تھا۔
اے ۔ اھل قریش کیا آج کی رات تم لوگوں میں کوئی بچہ پیدا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہم کو تو معلوم نہیں ۔
تو یہودی کہنے لگا دھیان سے دیکھو۔
جو بھی اس رات پیدا ہوا ہے وہ اس امت کا نبی ہوگا۔


ان تمام احادیث کو امام ابن حجر نے اپنی کتاب الفتح میں بیان کیا ہے ۔


اسی طرح مسند کی ایک روایت بھی ملاحظہ فرمائیں:

أحمد عن أبن عباس رضي الله عنه قال:
ولد رسول الله ﷺ يوم الأثنين.  وأستنبئ يوم الأثنين ،وخرج مهاجرا من مكة الى المدينة يوم الأثنين ،ودخل المدينة يوم الأثنين ، ورفع ﷺ الحجر الأسود ووضعه فى موضعه يوم الأثنين .

ترجمہ 

ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں:
رسول اللہ ﷺہفتہ کے دن پیدا ہوئے، اسی دن انہیں نبوت عطا ہوئی،
اور ہفتہ کے دن آپﷺنے مکہ سے ہجرت کی اور ہفتہ کے دن آپ ﷺ مدینہ میں داخل ہوئے۔
اور اسی دن آپ ﷺ نے ہجر اسود کو اسکی جگہ سے اٹھایا اور اسی دن آپ ﷺ نے اسکو اسکی جگہ پر رکھا۔


لہذا ہر عقل اور ذی شعور پر حق بنتا ہے کہ وہ ان کی ولادت کے دن خوشی منائے ۔

کیونکہ آپﷺ کی ولادت کا دن وہ دن ہے جس میں رحمة للعالمين تشریف لے آئے۔
یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالی نے علم و ھدایت کا نور مخلوق کو عطاء کیا۔
اور آپﷺکی ولادت کے واقعات کو بیان کرنا اور اس محفل کے لیئے جمع ہونا گویا کہ رحمتوں اور برکتوں کو حاصل کرنے کے لیئے جمع ہونا ہے۔


کیونکہ اجتماع محفل میلاد ان چیزوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔

اس میں تلاوت قرآن پاک ہوتی ہے ۔

اللہ تعالی نے جو ہمیں شرف عطا کیا ہے اپنے اس نبیﷺکو ہم میں مبعوث فرما کر کہ جن کی امت میں شامل ہونے کی انبیاء بھی دعا کرتے تھے۔

  اس محفل میں رسول اللہ ﷺ کی خُلق حسنہ اور اخلاق حسنہ کو بیان کیا جاتا ہے۔
اور سرکارﷺکی بارگاہ میں قصیدے پڑھے جاتے ہیں جو کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی سنت مبارکہ ہے۔

جیسا کہ حضرت حسان رضی اللہ عنہ کا قصیدہ مشہور ہے۔

احسن منك لم ترى قط عينى
واجمل منك لم تلد النساء

خلقت مبرئا من كل عيب
كأنك خلقت كما تشاء

ترجمہ 

آقا آپﷺسے زیادہ خوبصورت میں نے نہیں دیکھا
آپﷺسے زیادہ خوبصورت کسی عورت نے نہیں جنا
آپﷺہر عیب سے پاک پیدا کیئے گئے
گویا کہ جیسے آپ پیدا ہونا چاہتے تھے

یہ تمام امور وہ ہیں جن کا ہمیں شریعت مطھرہ نے  حکم دیا ہے۔
ان تمام امور کی سرکارﷺنے خود ترغیب دی ہے اور ان امور پر ملنے والے اجر اور فضل کو بیان فرمایا ہے۔

یہی طریقہ متقدمین علماء و صلحاء کا چلا آ رہا ہے۔

اس کے متعلق امام سخاوی فرماتے ہیں:
ابتداء سے ہی تمام اھل اسلام اپنے اپنے شہروں میں اس ماہ مبارک میں محافل کا انعقاد کرتے اور اس ماہ کی راتوں کو صدقات و خیرات کی کثرت کرتے اور اپنی خوشی کا اظھار کرتے آئے ہیں۔

اسی طرح امام ابن کثیر اپنی کتاب(التاریخ)میں ارشاد فرماتے ہیں:
بادشاہ ابو سعید مظفر رحمہ اللہ علیہ وہ تھا کہ جس نے ماہ ربیع الاول میں باقاعدہ بڑی بڑی محفلوں کا انعقاد کروایا۔اور وہ ایک بہادر ۔ عاقل ۔ اور صالح بادشاہ تھا۔

(من:سیدنا محمد رسول اللہﷺ)

اور محافل میلاد منانا فقط پاک و ھند میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا یہ طریقہ ہے۔
سوائے چند گمراہ لوگوں کے اور ان گمراہ لوگوں کے پاس اس عمل کے حرام ہونے پر کوئی دلیل نہیں سوائے یہ کہنے کے کہ فلاں نے نہیں کیا فلاں نے نہیں کیا ۔
اور علماء کو یہ بخوبی معلوم ہے کہ ان کا قول شریعت میں کوئی حجت نہیں ہے۔

اور اگر یہ عمل حرام ہوتا تو متقدمین علماء و صلحاء اس کام کو نہ خود کرتے اور نہ کسی کو اس کی ترغیب دیتے۔
کیونکہ وہ جلیل القدر علم میں ان گمراہ لوگوں سے بہت اچھے تھے یہ گمراہ لوگ تو ان کے جوتوں کی خاک کے برابر بھی نہیں ہوسکتے ۔
اور ان گمراہ لوگوں کا یہ قول کہ بریلویوں کی ایجاد ہے محظ باطل اور مردود ہے۔
مذکورہ بالا دلائل سے یہ بخود اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ اہلسنت کا بہت پرانا طریقہ ہے ۔

-----------------------------------------------------
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
  ✍🏻محمد عالم مدنی 
 متعلم تخصص فی الحدیث