یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

لفظ"پاکستان" کی تخلیق




لفظ"پاکستان" کی تخلیق

چوہدری رحمت علی جب انگلستان میں بیرسٹری کی تعلیم حاصل کررہے تھے،انہوں نے دیکھا کہ مغرب کی سیاست قومیت سے لبریز ہے اُنہیں خیال پیدا ہوا کہ اگر ہندوستان کے مسلمانوں کا مستقبل فرنگی سایہ میں مضبوط کرنا ہے تو اپنے مفاد کو وطن اور قومیت کا رنگ دیا جائے ورنہ ہندو بازی لے جائیں گے کیونکہ انگریز وطنی اور قومی مطالبات سمجھ سکتا ،دین کے نام سے اسے چڑ ہے ،چنانچہ انہوں نے کشمیر،پنجاب ،صوبہ سرحد ،آزاد قبائلی علاقہ جات ،بلوچستان اور سندھ  کے سبز نقشے کا بلاک تیار کیا۔
پنجاب سے "پ"لی ، آزاد قبائلی علاقہ کو صوبہ  افغانیہ کا نام دیکر اس کا "الف" لیا، کشمیر سے"کاف"لیا،سندھ سے "سین"لیا اور بلوچستان سے "تان"کو شامل کیا تو اس طرح پ الف کاف سین اور تان کے مجموعہ سے لفظ پاکستان تخلیق ہوا۔
(پاکستان کیا ہے اور کیسے بنے گا,ص34)

مؤلفہ: مولانا عبدالستار خان نیازی

✍️محمد ساجد مدنی
١٤ اگست٢٠٢١ء بروز ہفتہ