یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

عمران خان اگر خوداری و خودی(اسلام خودی)کے دعوےمیں سچےہوتو.........




عمران خان اگر خوداری و خودی(اسلام خودی)کے دعوےمیں سچےہوتو.........
.
کرو اعلان کہ آج سےحقیقی اسلام(اہلسنت تعلیمات تشریحات)مکمل نافذ العمل ہوگا…خارجیت رافضیت نیچریت قادیانیت پے بھی پابندی ہوگی
.
کرو اعلان کہ اسمبلی بلکہ ہر ادارے میں کوئی انگریزی لباس،پینٹ شرٹ نہیں پہنے گا
.
کرو اعلان کہ اسپیکر جج وکیل انگریزوں کے مخصوص کردہ لباس نہیں پہنں گے
.
کرو اعلان کہ عورت میڈیا ٹی وی چینلز پے نہیں آئے گی،آگے گی تو عبایا یا حجاب پہنے گی
.
کرو اعلان کہ ڈرامے فلموں پے پابندی ہوگی
.
کرو اعلان کہ اشتہاروں میں بےپردگی نہ ہوگی
.
کرو اعلان کہ اسکول کالج یونیورسٹیز میں مخلوط تعلیم پے پابندی ہوگی…لڑکیوں کے لیے الگ تعلیمی ادارے ہونگے
.
کرو اعلان کہ نصاب و نظام اسلامی ہوگا…اسلامی کیا جائے گا
.
کرو اعلان کہ جس طرح انڈیا سے بائیکاٹ اسی طرح گستاخ ممالک سے بھی بائیکاٹ
.
کرو اعلان کہ جس طرح انڈیا کی مصنوعات کا بائیکاٹ اسی طرح گستاخ ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ
.
کرو اعلان کہ اللہﷻو رسولﷺکے گستاخوں سمجھایا جائے گا جو نہ سمجھے اس ضدی فسادی کو فورا دہشتگردوں کی طرح خصوصی عدالتوں کے ذریعے جلد سزا دلوائی جائے گی
.
کرو اعلان کہ سودی نظام منظور نہیں،پابندی لگا دی جائے گی
.
کرو اعلان کہ دیگر ازمز کی طرح اسلامی سیکیولر ازم پے بھی پابندی ہوگی
.
کرو اعلان کہ ہر ادارے میں اردو فورا نافذ العمل ہوگی
.
کرو اعلان کہ نصاب میں قرآن و حدیث بمع مستند اہلسنت تفاسیر و شروحات کے ساتھ پڑھانا لازم قرار دیا جائے گا
.
کرو اعلان کہ طب ٹیکنالونی سائنس کو اردو میں ترجمہ کروا کے،اسکی اسلامائیزیشن کروا کے پڑھایا جاءے گا،ترقی کی جائے گی
.
کرو اعلان کہ ڈالر مہنگا جس نے کیا اسے بےنقاب کرکے سزا دلوائیں گے، مہنگائی فورا کم کرائیں گے
.
کرو اعلان کہ خطرات و ضروریات کبھی بھی آسکتے ہیں جس کی وجہ سے ایٹمی ہتھیار بڑھائیں گے مزید اس سے بڑھ کر ہتھیار بناءیں گے،ایٹمی طاقت سے بجلی بنا کر مہنگائی کم کرائیں گے
.
1946میں قائد اعظم کی یہ تحریر اس قابل ہے کہ ہر ادارے میں  قائد کی فوٹو کے بجاے یہ تحریر لٹکائی جاے..
قائد اعظم فرماتے ہیں:
میں مطمئین ہوں کہ قرآن و سنت کے زندہ جاوید قانون پر مبنی ریاست(پاکستان)دنیا کی بہترین اور مثالی سلطنت ہوگی،یہ اسلامی ریاست اسی طرح سوشلزم کمیونزم مارکسزم کیپٹل ازم کا قبرستان بن جاے گی..جس طرح سرورکائنات کا مدینہ اس وقت کے تمام نظام ہاے فرسودہ کا گورستان بنا...
پاکستان میں اگر کسی نے روٹی(معیشت،دولت)کے نام پر اسلام.کے خلاف کام کرنا چاہا
یا
اسلام کی آڑ میں کیپٹل ازم،سوشلزم،کمیونزم یا مارکسزم کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی غیور قوم اسے کبھی برداشت نہیں کرے گی..
یہ یاد رکھو کہ میں نہرو نہیں ہوں کہ وہ کبھی سیکولرسٹ بنتے ہیں کبھی مارکسٹ..
میں تو اسلام.کے کامل نظام زندگی،خدائی قوانین کی بادشاہت پر ایمان رکھتا ہوں... مجھے عظیم فلاسفر اور مفکر ڈاکٹر اقبال سے نا صرف پوری طرح اتفاق ہے بلکہ میں انکا معتقد ہوں
اور میرا ایمان ہے کہ اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے..
زندگی کی تمام مصیبتوں اور مشکلوں کا حل اسلام سے بہتر کہیں نہیں ملتا... سوشلزم کمیونزم مارکسزم کیپٹل ازم ہندو ازم امپیریل ازم امریکہ ازم روس ازم ماڈرن ازم یہ سب دھوکہ اور فریب ہیں..
(قائد اعظم کا مسلک ص137,138)
.
.
اب رہی بات یہ کہ جناح اور اقبال کونسا اسلام پاکستان مین نافذ کرنا چاہتے تھے....؟؟ قادیانیوں والا یا شیعوں والا...؟؟ نجدیوں والا یا اہلسنت والا...؟؟
.
 جناب قائد اعظم محمد علی جناح اقبال کے بارے مین کہتے ہیں کہ:
مجھے عظیم فلاسفر اور مفکر ڈاکٹر اقبال سے نا صرف پوری طرح اتفاق ہے بلکہ میں انکا معتقد ہوں
(قائد اعظم کا مسلک ص137)
اور
اب علامہ اقبال کا آخری حتمی فیصلہ بھی سنیے....
علامہ اقبال جب بہت بیمار ہوے تو آخر ایام میں وصیت لکھوائ تھی،جس میں یہ بھی تھا کہ:
ملک ہندوستان میں مسلمانوں کی غلامی نے جو دینی عقائد کے نئے فرقے مختص کر لیے ہیں ان سے احتراز کرے...پھر چند سطر بعد فرماتے ہیں:
غرض یہ ہے کہ طریقہ حضرات اہلِ سنت محفوظ ہے اور اسی پر گامزن رہنا چاہیے اور آئمہ اہلِ بیت کے ساتھ محبت اور عقیدت رکھنی چاہیے..(اوراق گم گشتہ صفحہ 468)
ایسے موقع پے انسان جو وصیت لکھواتا ہے وہ اسکی زندگی اسکے نظریات اسکی تحقیق کا نچوڑ ہوتا ہے..
.
جناح اور اقبال اہلسنت تعلیمات پر یقین رکھتے تھے...اور اسلام کی اسی تشریح و تعلیمات کو برحق سمجھتے تھے جو مستند علماء اہلسنت نے کتابوں مین لکھی...اسی کا نفاذ اسلام کا نفاذ سمجھتے تھے
.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
whats App nmbr
00923468392475
03468392475