یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

علامہ بلال مدنی عطاری صاحب




لحمدللہ💚

 میرے مشفق و مہربان استاد محترم علامہ بلال مدنی عطاری صاحب (سینیئر مدرس جامعتہ المدینہ خان پور) 
کے دو عربی کتب  کا ترجمہ مکمل ہوچکا

ایک کا نام:
التبیان فی آداب حملۃ القرآن
مصنف علامہ نووی رحمۃ اللہ علیہ

اور دوسرے کا نام اور کچھ تعارف پیش خدمت ہے 👇

رسالہ کا نام:
 وَرَثَۃُ الأنبیاءِ شَرْحُ حَدِیثِ أبِی دَرْدَاءَ

مصنف:
 علامہ حافظ ابن رجب حنبلی رحمۃ اللہ علیہ

مترجم:
 مولانا محمد بلال رضا عطاری مدرس جامعۃ المدینہ خان پور ضلع رحیم یار خان

رسالہ کا مختصر خاکہ:
اس رسالہ میں علامہ ابن رجب حنبلی رحمہ اللہ نے چند چیزوں کا تذکرہ کیا ہے جو درج ذیل ہیں
1... طلب علم کے لئے سفر کرنے کے فضائل و ترغیب پر مشتمل احادیث و آثار اور  موسیٰ علیہ السلام و خضر علیہ السلام کا واقعہ

2... پھر  اصل مقصد کو بیان کیا کہ یہ رسالہ حدیث ابی درداء (مَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَلتمس فِيهِ عِلْمًا سَلَكَ اللَّهُ لہ بِهِ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ....الخ) اور دیگر روایات کے الفاظ بھی نقل کیے) کی شرح میں لکھا گیا ہے،پھر علم دین کے فضائل اور علم نافع پہ قرآن و حدیث کی روشنی میں کلام

3.... علم دین کے فضائل پر مشتمل روایات و آیات

4.... علم کے عبادت سے افضل ہونے پر دلائل قرآن و حدیث کی روشنی میں 
    
5.... آیت اِنَّمَا یَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُاؕ کے تحت کئی روایات لائے اور استدلال کیے اور پھر تقوی والوں کو علماء ربانیین کہہ کر مزید اس پہ کلام فرمایا 

6.... حدیث إِنَّ الْعُلَمَاءَ وَرَثَةُ الأَنْبِيَاءِ مکمل حدیث کے ہر ہر حصے پہ کلام فرمایا 

(طلب علم کے حوالے سے مشہور احادیث پہ کلام فرمایا ہے)

7.... علماء کے اوصاف خشیت، خشوع اور بکاء مزید دنیا کو حقیر جاننا اس پہ تفصیلی کلام  اور علماء و آئمہ جیسے امام حسن، سفیان ثوری وغیرہ کے واقعات بیان کئے 

8.... آخر میں ابو الحسن عبد العزیز جرجانی کے اشعار تقوی و پرہیز گاری کے حوالے سے نقل کئے ہیں۔