نَمازِ وتر کے 13 مَدَنی پھول
نَمازِ وتر کے 13 مَدَنی پھول
از:غلام نبی انجـــم رضا عطاری
{1} نمازِ وتر واجِب ہے
{2} اگر یہ چھوٹ جائے تو اس کی قَضا لازِم ہے
(عالمگیری ج۱ص۱۱۱)
{3} وِتر کا وَقت عشاء کے فرضوں کے بعد سے صبحِ صادِق تک ہے
{4} جو سو کر اٹھنے پر قادِر ہو اُس کیلئے افضل ہے کہ پچھلی رات میں اُٹھ کر پہلے تَہَجُّد ادا کرے پھر وِتر
{5} اِس کی تین رَکعتیں ہیں
(دُرِّمُختار ج ۲ ص ۵۳۲)
{6} اِس میں قَعدۂ اُولیٰ واجِب ہے ، صرف تَشَھُّد پڑھ کر کھڑا ہو جائیے
{7} تیسری رَکْعَت میں قِراءت کے بعد تکبیرِ قُنوت (اللّٰہُ اکبر) کہنا واجِب ہے
(بہارِ شریعت ، حصّہ۳ ص ۸۶)
{8} جس طرح تکبیرِ تحریمہ کہتے ہیں اِسی طرح تیسری رکعت میں الحمد شریف اور سورۃ پڑھنے کے بعد پہلے ہاتھ کندھوں تک اُٹھائیے پھر اللّٰہُ اکبر کہئے
{9} پھر ہاتھ باندھ کر دُعائے قُنوت پڑھئے ۔
دُعائے قُنُوت
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَ نَسْتَغْفِرُکَ وَ نُؤْمِنُ بِکَ وَ نَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ وَ نُثْنِیْ عَلَیْکَ الْخَیْرَ وَ نَشْکُرُکَ وَلَا نَکْفُرُکَ وَ نَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ ط
اَللّٰھُمَّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ لَکَ نُصَلِّی وَ نَسْجُدُ وَ اِلَیْکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ وَ نَرْجُوْا رَحْمَتَکَ وَنَخْشٰی عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ۔
{10} دعائے قُنُوت کے بعد دُرُود شریف پڑھنا بہتر ہے۔
(بہارِ شریعت ، حصّہ۴ص۴)
{11} جو دعائے قُنُوت نہ پڑھ سکیں وہ یہ پڑھیں :
(اَللّٰھُمَّ) رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ (۲۰۱)
(پ۲ البقرۃ ۲۰۱)
یا یہ پڑھئے:
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ
(غُنْیہ ص۴۱۸)
{12} اگر دُعائے قُنُوت پڑھنا بھول گئے اور رُکوع میں چلے گئے تو واپس نہ لوٹئے بلکہ سجدۂ سَہو کر لیجئے۔
(عالمگیری،ج۱ص۱۱۱،۱۲۸)
(13) وتر جماعت سے پڑھی جا رہی ہو (جیسا کہ رمضان میں پڑھتے ہیں) اور مقتدی قنوت سے فارغ نہ ہوا تھا کہ امام رکوع میں چلا گیا تو مقتدی بھی رکوع میں چلا جائے۔
(عالمگیری)