میرے نبی سب کی سنتے ہیں
میرے نبی سب کی سنتے ہیں
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
ہر نبی اپنی قوم کی زبان سے واقف بھیجے گئے ساری مخلوق حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہے لہذا حضورصلی اللہ علیہ وسلم سب کی زبان جانتے ہیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم اونٹوں، چڑیوں نے فریادیں کی ہیں،پتھر سلام کرتے تھے،لکڑی کا ستون حنانہ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے فراق میں رویا،آپ سے دل کا دکھ درد کہا اور حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سب کچھ سمجھ لیا۔آج حضور صلی الله علیہ وسلم کے دروازے پر ہر شخص اپنی بولی میں حضور سے فریادیں کرتا ہے کوئی ترجمہ کرنے والا درمیان میں نہیں ہوتا،سب کی سنتے سمجھتے ہیں سب کی دادا رسی فریاد رسی کرتے ہیں یہ ہے حضور کا سب زبانیں جاننے کا ثبوت
(مرآة المناجيح٣٦/٨)
حضور نبی کریم ﷺ کو تمام زبانوں کا علم ہے اس بارگاہ میں کسی زبان کی ترجمانی نہیں کی جاتی ..
مرآة المناجيح1 / 132