یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

جمعہ و جشن آزادی مبارک…




جمعہ و جشن آزادی مبارک…قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا:کمیونسٹ ملک میں انتشار پیدا کر رہے ہیں،یاد رکھیے پاکستان میں اسلامی شریعت نافذ ہوگی(اکابر تحریک پاکستان ص129حیات خدمات تعلیمات مجاہد ملت نیازی ص104)
.
میں(قائد اعظم)مطمئین ہوں کہ قرآن و سنت کے زندہ جاوید قانون پر مبنی ریاست(پاکستان)دنیا کی بہترین اور مثالی سلطنت ہوگی،یہ اسلامی ریاست اسی طرح سوشلزم کمیونزم مارکسزم کیپٹل ازم کا قبرستان بن جاے گی جس طرح سرورکائناتﷺکا مدینہ اس وقت کے تمام نظام ہاے فرسودہ کا گورستان بنا..مجھے عظیم فلاسفر اور مفکر ڈاکٹر اقبال سے نا صرف پوری طرح اتفاق ہے بلکہ میں انکا معتقد ہوں(قائد اعظم کا مسلک ص137,138)اور علامہ اقبال نے فرمایا:طریقہ حضرات اہلِ سنت محفوظ ہےاور اسی پر گامزن رہنا چاہیے(اوراق گم گشتہ صفحہ 468)
.
جدت ممنوع نہیں بشرطیکہ کسی ممنوع شرعی میں شامل نہ ہو(فتاوی رضویہ22/191)اسلام مدارس اسکول کالج وغیرہ کی جدت،جدید تعلیم.و.ٹیکنالوجی کےخلاف نہیں مگر جدت و تعلیم کےنام پر خفیہ سیکیولرازم،لبرل ازم،فحاشی بےحیائی کےخلاف ہے…مدارس کی جدت اچھا اقدام ہے مگر اسکول کالج یونیورسٹی کےنصاب.و.نظام کی اسلامئیزیشن اولین ترجیحی فریضہ ہے…
.
الحاصل:
پاکستان اسلام،قران و سنت اہلسنت عقائد و افکار+جائز جدت)کےلیے بنایا گیا تھا...تفصیل پڑھنی ہو تو درج ذیل کتب کا مطالعہ کیجیے
1.پاکستان کیا ہے اور کیسے بنے گا
2:مولانا نیازی نمبر(مجلہ انوار رضا)
3:پاکستان بنانے والے علماء و مشائخ
4:تحریک پاکستان اور علماء کرام
5:تخلیق پاکستان میں علماء اہلسنت کا کردار
6:خاص پاکستان نمبر(ماہنامہ نئی زندگئ1946)
7:قائد اعظم.کا مسلک
8:اقبال کے مذہبی عقائد
9:اکابر تحریک پاکستان
10:مجموعہ رسائل اسماعیل نقشبندی
11:منزل انھیں ملی جو شریک سفر نا تھے
12:اوراقِ گم گشتہ
13:تحریک پاکستان اور نیشنیلسٹ علماء
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر 
whats App nmbr
00923468392475
03468392475
other nmbr
03062524574