یومِ عرفہ کی فضیلت اور تکبیر تشریق..........!!
یومِ عرفہ کی فضیلت اور تکبیر تشریق..........!!
.
#یوم_عرفہ
الحدیث..ترجمہ:تمام دُعاؤں میں سے بہترین دعا یوم عرفہ(9ذوالحج) کی دعا ہے...(ترمذی حدیث3585)
.
الحدیث..ترجمہ:
نبی پاک صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ و بارک و سلم نے فرمایا کہ مجھے اللہ سے امید ہے کہ یوم عرفہ(9ذوالحج) کا روزہ گذرے ہوئے ایک سال اور آنے والے ایک سال کا کفارہ ہے
(مسلم حدیث2746)
.
عرفہ کے دن خوب دعائیں کرنی چاہیے، تلاوت نوافل درود ذکر اذکار کرنے چاہیے..یوم عرفہ کا روزہ رکھنا چاہیے، یوم عرفہ کے روزے کا ثواب بھی ایک سال کے روزوں جتنا ہے اور دو سال کا کفارہ بھی... ہوسکے تو یوم عرفہ کی رات اور عید کی رات شب بیداری کرنی چاہیے،عید پے مسرت کا جائز طریقوں سے اظہار کرنا چاہیے
.
حدیث مبارکہ میں ہے کہ:
يعدل صيام كل يوم منها بصيام سنة، وقيام كل ليلة منها بقيام ليلة القدر
ترجمہ:
عشرہ ذوالحج کے ہر دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے اور اس عشرے کی ہر رات قیام(شب بیداری، نوافل، عبادت کا ثواب)شب قدر میں قیام(نوافل، شب بیداری، عبادت) کے برابر ہے(ترمذی حدیث758)
.
#تکبیر_تشریق
یوم عرفہ یعنی نویں ذی الحجہ کی فجر سے تیرہویں کی عصر تک ہر نماز فرض پنجگانہ کے بعد جو جماعت مستحبہ کے ساتھ ادا کی گئی ہو اس کے بعد ایک بار تکبیر تشریق بلند آواز سے کہنا واجب ہے اور تین بار افضل ہے،یہ تکبیر تشریق جماعت مستحبہ سے نماز پڑہنے والوں پے واجب ہے
مگر
بعض علماء کے مطابق اکیلے فرض نماز پڑہنے والے پر بھی واجب ہے تو احتیاط و بہتر یہی ہے کہ اکیلے فرض نماز پڑھنے والا بھی یہ تکبیر کہے...تکبیر تشریق یہ ہے:
اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَاَللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ
(ماخوذ از بہار شریعت،رد المحتار ,2/178وغیرہ)
.
فَعِنْدَ الْحَنَابِلَةِ وَالشَّافِعِيَّةِ وَبَعْضِ الْحَنَفِيَّةِ هُوَ سُنَّةٌ لِمُوَاظَبَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ذَلِكَ...وَهُوَ مَنْدُوبٌ عِنْدَ الْمَالِكِيَّةِ، وَالصَّحِيحُ عِنْدَ الْحَنَفِيَّةِ أَنَّهُ وَاجِبٌ
حنبیلی و شافعی اور بعض حنفی علماء کے مطابق تکبیر تشریق واجب نہیں سنت موکدہ ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر پابندی سے عمل کیا ہے، مالکی علماء کے مطابق تکبیر تشریق مستحب ہے اور فقہ حنفی کے صحیح قول کے مطابق تکبیر تشریق واجب ہے
(الموسوعة الفقهية الكويتية ,7/325)
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
whats App nmbr
00923468392475
03468392475
other nmbr
03062524574