یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

کرم یافتہ لوگ




    کرم یافتہ لوگ

واصف علی واصف صاحب نے لکھا ہے جس پہ کرم ہے اُس سے کبھی پنگا نہ لینا وہ تو کرم پہ چل رہا ہے۔ تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے اُڑ جاؤ گے کرم کا فارمولا تو کوئی نہیں۔

 اُس کرم کی وجہ ڈھونڈو جہاں تک میرا مشاہدہ ہے: جب بھی کوئی ایسا شخص دیکھا جس پر ربّ کا کرم تھا اُسے عاجز پایا ، پوری عقل کے باوجود بس سیدھا سا بندہ ، بہت تیزی نہیں دکھائے گا ، اُلجھائے گا نہیں ، رستہ دے دے گا ، بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا ، سِمپل بات کرے گا۔ 

میں نے ہر کرم ہوئے شخص کو مخلص دیکھا ـــ اخلاص!!  غلطی کو مان جاتا ہے ، معذرت کر لیتا ہے۔

 جس پر کرم ہوا ہے نا، میں نے اُسے دوسروں کے لئے فائدہ مند دیکھا۔ 

یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے نفع ہو رہا ہو، اور اللہ آپ کے لئے کشادگی کو روک دے۔ وہ اور کرم کرے گا۔

آسانیاں دو آسانیاں ملیں گی