سستے دام بک جانا
🌲 *سستے دام بک جانا* 🌲
از قلم:🖋️ابو امجد غلام محمد عطاری مدنی
1/3/2021
03163627911
میں ایک امام مسجد سے ملا جو حافظ بھی تھے عالم بھی تھے ایک اچھے قاری و نعت خواں بھی تھے،صحیح العقیدہ بھی تھے ،اخلاق بھی ایسے کہ جو ملے گرویدہ ہو جائے ،چہرا بھی نورانی اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جگمگاتا ہوا تھا ۔
دوران گفتگو میں نے پوچھ لیا کہ حضرت کیا تنخواہ دیتےہیں ۔اس سوال کہ بعد چہرے پر تھوڑی افسردگی تھی ۔کہنے لگے 8000مسجد سے ملتے ہیں باقی ٹیوشن پڑھاتا ہوں 2.3ہزار وہاں
سے مل جاتے ہیں
میں یہ سن کر ہکا بکا رہ گیا کہ اتنی عمدہ شخصیت اور یہ معیار اللہ اکبر!
ہماری قوم کی ایک بھاری تعداد ایسی ہے جو بھت سستے دام بک جاتی ہے اپنی قیمت خود گرا دیتی ہے بلکہ بعض تو انمول ہیرے بھی بے دام بکتے نظر آتے ہیں
میں اسے سوچ کا زوال سمجھتا ہوں کہ انسان اپنا معیار بلند کرنے اور اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے بجائے اپنا سواد سستے دام بیچ دیتے ہیں یہ درست نہیں ہے جب تک اس دور میں اپنی اہمیت کو خود اجاگر نہ کیا جائے لوگ اہمیت نہیں دیتے ۔
خدارا آپ سستے دام بکنے والے افراد میں شامل نہ ہو ورنہ آپ اپنا معیار خود نہ کھو بیٹھیں گیں