ایک دعا کے بارے میں سوال و جواب
سوال یہ ہے :
"السلام علیکم یاخواجہ عبدالکریم جانب مشرق، السلام علیك یاخواجہ عبدالرحیم جانب شمال، السلام علیك یاخواجہ عبدالرشید جانب جنوب، السلام علیك یاخواجہ عبدالجلیل جانب مغرب.
بعدہ یہ پڑھنا:
*"اللّھم انت قدیم ازلی تنزیل العلل ولم تزل ولاتزال ارحمنی برحمتك یاارحم الراحمین، اللّٰھم اغفر لامۃ سیدنا محمد صلی ﷲ علیہ وسلم، اللّٰھم ارحم امۃ سیّدنا محمد صلی ﷲ علیہ وسلم"*
بعدہ پڑھنا درودشریف کا بعددِ طاق جائز ہے یا نہیں ؟
اس کو امام غزالی رحمۃ ﷲ علیہ نے احیاءالعلوم میں بھی لکھا ہے اور نیز کیمیائے سعادت میں ہے۔
الجواب:
دعائے مذکورجائز ہے اور اس میں بہت برکات ہیں۔ یہ چاروں حضرات جہات اربعہ میں اوتادِاربعہ ہیں۔ یہ اسمائے طیبہ ان کے اشخاص کے نہیں بلکہ عہدہ کے ہیں۔ جس طرح ہر غوث کا نام عبدﷲ اور اس کے دونوں وزیروں کے نام عبدالملك اور عبد الرب ہیں۔ جو اس عہدہ پر مقرر ہوگا ظاہر میں کچھ نام رکھتا ہو یا باطن میں اس کا یہ نام رکھا جائے گا۔
وﷲ تعالٰی اعلم
*(فتاوی رضویہ جلد 26 صفحہ 605 رضا فاؤنڈیشن لاہور)*