یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

احناف کی کتب کے طبقات




 سلسلہ:
🌍 *فقہ کی پہچان* 🌍
 *قسط نمبر* :3
 *موضوع* :
 📚 *احناف کی کتب کے طبقات* 📚

ازقلم✒️ابو امجد غلام محمد عطاری مدنی

10/3/2021

03163627911

https://www.facebook.com/abuamjad1163/


 *علامہ شامی علیہ الرحمة فرماتے ہیں:*

ہمارے حنفی اصحاب نے مسائل کی کتابوں کو تین طبقات میں تقسیم کیا ہے۔


1۔کتب مسائل اصول


2۔کتب مسائل نوادر


3۔کتب مسائل واقعات


📝 *1۔مسائل اصول*


ان کو ظاہر الروایہ بھی کہا جاتا ہے۔وہ مسائل جو اصحاب مذھب یعنی امام اعظم،امام ابو یوسف اور امام محمد سے منقول ہیں اور یہ مسائل امام محمد علیہ الرحمة کی درج ذیل کتب میں پائے جاتے ہیں۔


🔸 *مبسوط* 

اس کتاب کو🌲 *اصل* 🌲کے نام  سے موسوم کیا جاتا ہے۔ اور یہ غالباً حضرت امام محمد علیہ الرحمہ کی کتابوں میں سب سے زیادہ ضخیم ہے۔


 🔸 *زیادات* 


 🔸 *جامع صغیر* 

یہ کتاب ایک ہزار پانچ سو بتیس (1532) مسائل پر مشتمل ہے۔اس میں ان روایات کو جمع کیا ہے جو آپ نے حضرتِ امام ابو یوسف رضی اللّٰہ عنہ کے واسطے سے حضرتِ امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت کی ہیں۔


🔸 *جامع کبیر* 

اس میں آپ نے روایات کو ذکر کیا ہے کہ جن کو بلا واسطہ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت کیا ہے۔


🔸 *سیر صغیر* 

🔸 *سیر کبیر* 


🌼 *ظاہرالروایة کہنے کی وجہ* 🌼


ان کو ظاہرالروایة اس لئے کہتے ہیں کہ انہیں امام محمد علیہ الرحمة سے ثقہ لوگوں نے روایت کیا ہے اور یہ حد تواتر یا حد شہرت کو پہنچی ہوئی ہیں۔


✒️ **علامہ شامی علیہ الرحمة فرماتے ہیں* :*


جو مسائل ان کتب میں مروی ہیں وہ امام محمد علیہ الرحمة سے ظاہر الرویة کے طور پر منقول ہیں۔مفتی کو ان کے مطابق فتوی دینا چاہیے۔اگر ان مسائل کی صراحتا تصحیح نہ کی گئی ہو یا فقہاءطکرام کسی ایسے مسئلے کو صحیح قرار دیں جو ظاہر الروایة کتب کے علاوہ کتابوں میں مذکور ہو تو اس مسئلے کو اختیار کریں۔


*📝2۔مسائل النوادر*


یہ مسائل بھی ان اصحاب مذھب مجتھدین سے مروی ہیں لیکن ان مذکورہ بالا کتب میں نہیں بلکہ دوسری کتب میں پائے جاتے ہیں چاہے وہ کتب امام اعظم کی تصانیف ہوں جیسے کیسانیات،ہاونیات،جرجانیات،رقیات وغیرہ۔

یا دوسرے حضرات کی کتب میں ہوں۔ جیسے امام حسن بن زیاد کی "المجرد"۔


📝 *3۔فتاوی و واقعات*


یہ وہ مسائل ہیں متاخریں مجتھدین نے ان کا استنباط کیا یعنی جب ان سے مسائل پاچھے گئے انہوں نے متقدمین اھل مذھب سے کوئی روایت نہ پائی تو اجتھاد کیا۔

یہ حضرات امام ابو یوسف اور امام محمد کے شاگرد یا ان کے شاگردوں کے شاگرد ہیں۔ جیسے ابواللیث سمرقندی ان کا فتاوی کتاب النوازل ہے،

اور دیگر حضرات کی مجموع النوازل،واقعات الناطقی،واقعات صدر الشھید