تحریر میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے
*تحریر میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے*
✍ *ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری* :-
👈 جس کو لکھنے کا شوق ہے اس کیلئے مطالعہ کرنا لازمی ہے۔ آپ تقریر کریں یا تالیف۔ اس کیلئے مطالعے کے ساتھ ساتھ معلومات کا ہونا لازمی ہے۔ اب معلومات حاصل کرنے کے مختلف ذرائع ہیں:
1۔ نیٹ کے ذریعے ،
2۔ اخبار کے ذریعے ،
3۔ کتاب کے ذریعے ،
لہذا اپنی معلومات کو بڑھائیں۔
👈 اس کے ساتھ ساتھ وقت کی پابندی بھی ضروری ہے۔ جس طرح آپ نے کھانے ، نماز ، اور دیگر کاموں کیلئے وقت خاص کیا ہوا ہے اسی طرح آپ لکھنے کیلئے بھی کوئ وقت خاص کر دیں۔
👈 جو وقت لکھنے کیلئے خاص کیا ہے اس وقت میں آپ صرف لکھنے کا ہی کام کریں۔ اور کوئ کام نہ کریں۔ اگر وقت کی تعیین نہیں ہے تو شاید آپ ایک اچھے صحافی ، محرر نہ بن سکیں۔
👈 لہذا وقت کی مختلف حصوں اور مختلف کاموں کیلئے اچھے انداز سے تقسیم کاری کریں۔ ان شاء اللہ عزوجل پھر کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔