March 03, 2021 Abdullah Hashim Madni
تعارف جانشین امیر اہل سنت
*نام و پیدائش :*
جانشین امیر اہل سنت کا نام احمد اور عرف عبید رضا اور آپ کی کنیت اسید ہے
17 شوال المکرم 1400ھ بمطابق 31 اگست 1980ء کو باب المدینہ کراچی میں پیدا ہوئے
آپ امیر اہل سنت کی تربیت سے بچپن ہی سے نمازوں کے پابند اور تہجد کے عادی ہیں ۔
*زمانہ طالب علمی:*
آپ کے کلاس فیلو کہتے ہیں آپ اساتذہ کرام کا بیحد ادب و احترام کرنے والے تھے آپ کلاس میں بھی امتیازی حیثیت سے نہیں بلکہ سب کے ساتھ گھل مل کررہتے تھے اور طہارت و نظافت کے معاملے میں اپنی مثال آپ ہیں ۔
*درس نظامی کی تکمیل:*
آپ نے 2005 میں دعوت اسلامی کے جامعتہ المدینہ سے درس نظامی مکمل کیا اور تکمیل کے بعد کچھ عرصے دار الافتاء میں مفتی صاحب کے پاس حاضر ہوتے اور وہاں کچھ فقہی اسباق پڑھتے تھے ۔
*سفر مکہ مدینہ:*
آپ نے کئی بار سفر حج فرمایا اور آپ نے آخری بار سفر حج کی 17ستمبر 2017 کو سعادت پائی آپ کئی بار عمرے بھی کرچکے ہیں ۔
*موئے مبارک کا ادب:*
بزرگان دین کی محبت اور ان کے تبرکات کا ادب احترام آپ کو ورثہ میں ملا ہے
جانشین امیر اہل سنت کے پاس موئے مبارک تھے جن کے ادب و احترام کے پیش نظر گھر کی چھت پر خصوصی بکس بنوایا تھا جس میں موئے مبارک جلوہ گر رہتے تھے کبھی ضرورت کی بنا پر پانی کی ٹینکی جو کہ چھت پر تھی اس میں جھانکنا پڑتا تو آپ یہ بات گوارا نہیں کرتے کہ پانی کی ٹینکی میں جھانکنے کیلئے موئے مبارک سے اوپر ہوجاؤں تو آپ موئے مبارک کے بکس کو سر پر رکھتے اور سیڑھی لگا کر چڑھ کر دیکھتے ۔
*خلافت وجانشینی کا با قاعدہ اعلان:*
آپ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں سیدی امیر اہل سنت کے ہاتھ پر بیعت ہیں
امیر اہل سنت نے 11ربیع الثانی 1437ھ بمطابق 22 جنوری 2016 کو مدنی مذاکرہ کے دوران اپنے سلسلوں کی خلافت دینے اور جانشین بنانے کا باقاعدہ اعلان فرمایا
اس موقع پر امیر اہل سنت نے مسلک اعلی حضرت پر مضبوطی سے کاربند رہنے اور دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے تحت رہ کر مدنی کام کرنے کی وصیت فرمائی۔
*پسند کا تحفہ:*
آپ فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں نے مجھے تحفہ دینا ہے تو راہ خدا میں سفر کرکے مدنی قافلوں اور مدنی انعامات پر عمل کرکے اس کا ثواب تحفہ میں دے دیں ۔
اللہ تعالی ہم سب پر عطار و آل عطار کا سایہ تادیر قائم و دائم رکھے ۔۔۔۔۔آمین
(ملخص تعارف جانشین امیر اہل سنت )
✍محمد ساجد مدنی
١٢رجب ١٤٤٢ بمطابق ٢٣ فروی ٢٠٢١، منگل