یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

ختم شمائل ترمذی شریف



ختم شمائل ترمذی شریف


🔸بیان کے نکات🔸

مفتی اہلسنت مفتی قاسم صاحب
Date.4/3/2021
https://www.facebook.com/abuamjad1163/

✒️ مفتی صاحب نے استاد محترم مفتی حسان صاحب کو شارح بخاری شریف فرمایا 

✒️ شمائل ،حضور علیہ السلام کے روز و شب حلیہ مبارک آپکے عادات و اطوار کے بیان کے مجموعہ کا نام ہے

✒️ اعلیٰ حضرت کے کئی اشعار حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل پر مشتمل ہیں

✒️اہلسنت کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ ہم ہر جمعہ نماز کے بعد شمائل مصطفی پڑھتے ہیں کیونکہ
 مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام
یہ شمائل پر مشتمل ہے

✒️ شمائل پر جو سب سے مشھور کتاب لکھی گئی وہ شمائل ترمذی شریف ہے 
اسکے علاوہ امام نبھانی علیہ الرحمہ کی عربی زبان میں کتاب کئی کتب کا مجموعہ ہے

✒️اکابر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ٹکٹکی باندھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ نہ سکتے تھے سوائے شیخین کریمین کے کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم انکی دیکھ کر مسکراتے رہتے اور شیخین کریمین سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر مسکراتے رہتے،
یہی وجہ ہے اکثر شمائل کی احادیث اصاغر صحابہ سے مروی ہیں

✒️ شمائل میں دو پہلو ہوتے ہیں 
ایک خلقی(خ کے زبر کے ساتھ)
دوسرا خلقی(خ کے پیش کے ساتھ)

✒️ قرآن مجید کا صحیح فھم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات کے فھم پر مبنی ہے

✒️ شمائل ترمذی کی بھترین شرح علامہ علی قاری رحمۃ اللہ علیہ کی جمع الوسائل ہے

✒️ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاء کرام علیہم السلام کے اوصاف کی جامع شخصیت ہیں 

✒️با یزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں 30سال تک حضور علیہ السلام کی معرفت میں غوطہ زن رہا

✒️نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و خصائص و معجزات و کمالات کے مطالعے سے  ایک تو دین کی معلومات حاصل ہوتی ہے اسکے ساتھ اس دین کی روح بھی  حاصل ہوتی ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فرمایا 
مجھے بھیجا گیا تاکہ مکارم الاخلاق کو تکمیل دوں 
اور یہ تکمیل کبھی بتانے سے ہوتی اور کبھی دیکھا کر مکارم الاخلاق کو مکمل فرما دیتے ہیں

✒️ قرآن مجید کی آیات کا عملی نمونہ اگر دیکھنا چاہتے ہیں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ کریں 

✒️ شمائل کا مطالعہ کرنے سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق مضبوط ہوتا جاتا ہے

✒️اگر دیکھا جائے تو قرآن مجید بھی شمائل کا ہی بیان ہے 

✒️ قرآن مجید میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خلق(خ پر زبر کے ساتھ) و خلق (خ پر پیش کے ساتھ)دونوں کا بیان ہے

✒️زمین پر رحمن کے بندے کیسے عاجزی سے چلتے ہیں تو اسکی حقیقی تصویر نبی اکرم رسول محتشم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیں 
جو  شخص شمائل مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم  مسلسل پڑھتا ہے اسکا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تعلق مضبوط ہوتا جاتا ہے 
ایک بزرگ کام کرنے والے مزدوروں کو صرف درود پاک پڑھنے کیلئے گھر لے آتے اور اسکا صلہ اللہ تعالی نے یہ عطا فرمایا کہ بیداری میں سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوتے 

کاتب 🖋️ابو امجد غلام محمد عطاری مدنی