امیر معاویہ رضی اللہ عنہ
📢 *تمام عاشقان صحابہ و اہل بیت کو 22 رجب عرس امیر معاویہ رضی اللہ عنہ مبارک ہو۔*
🌹 الحمد للہ ہمارے عقائد و نظریات بڑے واضح اور معتدل، شریعت کی تعلیمات کے عین مطابق اور سلف و خلف کے موافق ہیں۔ آئیے کچھ عقائد کو دوبارہ پڑھ کر یاد کرلیتے ہیں۔
📍 ہم انبیاء علیھم السلام اور فرشتوں کو معصوم سمجھتے ہیں اس کے علاوہ مخلوق میں کوئی معصوم نہیں۔(معصوم سے مراد جن سے گناہ ہونا ناممکن ہے)۔
📌 مخلوق میں سب سے بڑے مرتبے والے انبیاء علیھم السلام ہیں اور انبیاء میں سب سے افضل ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
📍 صحابہ کرام علیھم الرضوان کو عادل اور گناہوں سے محفوظ سمجھتے ہیں۔(محفوظ کا مطلب جن سے گناہ ممکن ہو مگر وہ کرتے نہیں اللہ پاک نے انہیں محفوظ رکھا ہے)۔
📍 کوئی صحابی کسی نبی سے افضل تو کیا برابر بھی نہیں ہو سکتے۔
📌 مگر صحابہ سب کے سب عادل ہیں۔
📍صحابہ کرام علیھم الرضوان میں ادنی کوئی نہیں البتہ بعض بعض سے افضل ضرور ہیں۔
📌 ہمیشہ سے مسلک حق مذہب مہذب اہلسنت کا یہی عقیدہ رہا ہے کہ رُسُل فرشتوں (حضرت جبرائیل،میکائیل،اسرافیل،عزرائیل علیھم السلام) اور انبیاء و مرسلین کے بعد سب سے افضل حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں پھر عمر فاروق پھر عثمان غنی پھر مولی علی رضی اللہ عنھم اجمعین۔
📍 الحمد للہ ہم مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے محبت کرتے ہیں، ان کی تعظیم کو مغفرت کا ذریعہ سمجھتے ہیں مگر تعریف میں وہی طریقہ اپناتے ہیں جو ہمیشہ سے علماء نے بلکہ خود صحابہ نے اپنایا یعنی مولی علی رضی اللہ عنہ کی شان بیان کرنے میں نہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی گستاخی کرتے ہیں نہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی کیونکہ سب صحابہ کے جنتی ہونے کا اعلان خود رب تعالی نے فرمایا ہے۔
📌 سب صحابہ کا ذکر بھلائی کے ساتھ کرنا فرض ہے۔
📍 کسی صحابی کا بغض گمراہی ہے۔
📍 امیر معاویہ رضی اللہ عنہ بھی صحابی ہیں ان کے والد ابو سفیان رضی اللہ عنہ بھی صحابی ہیں ان کی والدہ حضرت ہندہ رضی اللہ عنھا بھی صحابیہ ہیں اور ہر صحابی نبی جنتی جنتی۔
📌 کوئی ولی کسی نبی تو کیا کسی صحابی کے مرتبے کو بھی نہیں پہنچ سکتا۔کسی صحابی یا ولی کو نبی سے افضل بتانا کفر ہے۔
📍 صحابہ کرام علیھم الرضوان کے آپسی معاملات میں ہمیں بولنے کی نہ حاجت ہے نہ اجازت، وہ سب کے سب بعد کے تمام علماء، فقہاء،محدثین،مفسرین سے زیادہ علم رکھنے والے تھے،آج کا کوئی مولوی ان کے علم کی عین تک بھی نہیں پہنچ سکتا۔
📍 امیر معاویہ رضی اللہ عنہ مجتہد تھے اور ان کا مجتہد ہونا بخاری شریف سے ثابت ہے۔
📍 یزید کو فاسق فاجر مرتکب کبیرہ سمجھتے ہیں۔
📌 جو اہلبیت سے محبت نہ رکھے ،جو ان کو اپنا پیشوا نہ مانے اس کو مردود و ملعون و خارجی سمجھتے ہیں۔
📍 تمام صحابیات بالخصوص امہات المؤمنین کی تعظیم کو ضروری و لازم سمجھتے ہیں۔
📌 حضرت سیدتنا بی بی فاطمہ رضی اللہ عنھا اور تمام بنات رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو قطعی جنتی ہی جانتے ہیں۔
📍 حضرات حسنین رضی اللہ عنھما کی محبت کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔
📌 حضرت سیدتنا بی بی عائشہ رضی اللہ عنھا کو بھی قطعی جنتی سمجھتے ہیں۔
📍عرس صدیق اکبر ہو یا عرس فاروق اعظم عرس عثمان غنی ہو یا عرس مولا علی عرس حسنین کریمین ہو یا عرس معاویہ (رضی اللہ عنھم) سب کو باعث برکت سمجھتے ہیں اور ان کے جلوس نکالنے،نیاز کرنے، نعرے لگانے کو سبب نزول رحمت سمجھتے ہیں۔
📌 والدین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ، عشرہ مبشرہ، خلفائے اربعہ تمام صحابہ اور امیر معاویہ کو بھی قطعی جنتی ہی سمجھتے ہیں۔
🌹ہر صحابیِ نبی جنتی جنتی
🌹سب صحابیات بھی جنتی جنتی
🌹چار یاران نبی جنتی جنتی
🌹حضرت صدیق بھی جنتی جنتی
🌹اور عمر فاروق بھی جنتی جنتی
🌹عثمان غنی جنتی جنتی
🌹فاطمہ اور علی جنتی جنتی
🌹ہیں حسن حسین بھی جنتی جنتی
🌹والدین نبی جنتی جنتی
🌹ہر زوجہ نبی جنتی جنتی
🌹اور ابو سفیان بھی جنتی جنتی
🌹ہیں معاویہ بھی جنتی جنتی
رضی اللہ عنھم اجمعین
🤲🏻 اللہ کریم ہمیں گمراہوں، بدمذہبوں، اپنے نظر آنے والے آستین کے سانپوں سے محفوظ فرمائے اور مسلک حق اہلسنت و جماعت کے صحیح عقائد پر ثابت قدمی نصیب فرمائے۔آمین
✍🏻 *ابو بنتین محمد فراز عطاری مدنی عفی عنہ*
*6 مارچ 2021 بمطابق 22 رجب 1442*
📲 *+92-321-2094919*