نام محمد ہر جگہ موجود
*نام محمد ہر جگہ موجود*
شرح اسماء النبی علیہ الصلوۃ والسلام
قسط نمبر:1
1️⃣:حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
معراج کی رات جب مجھے آسمان کی بلندیوں پر لے جایا گیا تو ہر آسمان پر میرا نام لکھا ہوا تھا محمد رسول اللہ ۔
2️⃣:حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت کے ہر پتے پر لا الہ الا اللہ محمد رسول لکھا ہوا ہے ۔
3️⃣:اس آیت كان تحته كنز لهما کے تحت حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ وہ خزانہ ایک تختی تھی جس پر لا الہ الا اللہ محمد رسول لکھا ہوا تھا ۔
4️⃣:حضرت جابر بن عبداللہ و عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
سلیمان بن داود علیہما السلام کی مہر کا نگینہ آسمانی تھا اوراس پر لا الہ الا اللہ محمد رسول نقش تھا ۔
(اسماء النبی للسیوطی ٥٨)
*✍محمد ساجد مدنی*
١٩ فروی ٢٠٢١بروز جمعہ