March 17, 2021 Abdullah Hashim Madni
سرکار مدینہ کے ناموں کی تعداد ۔!!
شرح اسماء النبی صلی اللہ علیہ وسلم
قسط نمبر:2
قال العلماء رضي الله تعالى عنهم: كثرة الأسماء دالّة على عظم المسمّى ورفعته، وذلك للعناية به وبشأنه، ولذلك ترى المسمّيات في كلام العرب أكثرها محاولةً واعتناء.
علماء کرام فرماتے ہیں کسی شخص یا چیز کے نام زیادہ ہونا مسمی کی عظمت و رفعت پر دلالت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس طرح دوسری خصوصیات میں تمام انبیاء کرام علیہم السلام سے اعلی اسی طرح آپ کو ناموں میں بھی تمام انبیاء کرام کے ناموں سے خاص عنایت فرمائی ہے اسی وجہ سے اہل عرب کے کلام میں دیکھو گے کہ جس کے نام زیادہ ہوتے اسکی عظمت بھی زیادہ ہوتی ہے
📔امام ابن عربی مالکی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
اللہ تعالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت سارے نام عطا فرمائے جس چیز کی قدر و منزلت زیادہ ہوتی ہے تو اسکے نام بھی زیادہ ہوتے ہیں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آسمانوں میں الگ، زمین میں الگ، مختلف مخلوقوں میں الگ ،اور پچھلی امتوں میں الگ نام ہیں ۔
آقا نامدار مدینے کے تاجدار ہم غریبوں کے مددگار صلی اللہ علیہ وسلم کے کتنے نام ہیں اس بارے میں مختلف اقوال ہیں
1️⃣:ایک قول یہ بھی ہے کہ جس طرح اللہ تعالی کے 99 نام ہیں اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی 99 نام ہیں
2️⃣: حافظ ابن دحیہ نے اپنی کتاب نہایة السول فی خصائص الرسول میں 300 نام ذکر کیے ہیں ۔
3️⃣: امام جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ نے الریاض الانیقہ میں 340 ذکر کیے ہیں
4️⃣: مشہور عاشق درود امام یوسف بن اسماعیل نبھانی علیہ الرحمہ الاسماء فیما سیدنا لمحمد من الاسماء میں 820 شمار کیے ہیں
اور اپنی دوسری کتاب الاستغاثة الکبری باسماء الحسنی میں 80 ذکر کیے ۔
5️⃣: امام یوسف صالحی نے سبل الھدی والرشاد فی سیرة خیر العباد میں 754 بیان کیے ہیں۔
6️⃣: امام عشق و محبت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ الملفوظ میں فرماتے ہیں کہ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کے عَلَم ذاتی دو ہیں قرآن مجید میں محمد اور کتب سابقہ میں احمد ہے باقی اسماء صفاتی بے شمار ہیں
امام احمد خطیب قسطلانی علیہ الرحمہ نے 500 جمع فرمائے ہیں
سیرت شامی میں 300 اور اضافہ کیے اور میں نے 600 اور ملائے تو کل 1400 اسماء متبرکہ ہوئے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر طبقہ و جنس میں الگ الگ نام ہیں جیسے دریاؤں میں الگ، پہاڑوں میں الگ نام ہیں ۔
7️⃣: امام قاضی عیاض مالکی علیہ الرحمہ شفاء شریف میں فرماتے ہیں
اللہ تعالی نے نبی محتشم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنےناموں سے موسوم فرما کر فضیلت سے نوازا ان میں سے بعض اسماء قرآن مجید میں ہیں اور بعض اسماء سابقہ انبیاء کی زبانوں سے ادا کرائے اور اللہ تعالی نے سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے 30 ناموں سے خاص فرمایا ہے
8️⃣: امام زرقانی نے شرح مواہب اللدنیہ میں 70 نام ذکر کیے ہیں ۔
*حوالہ جات:*
١:شفاء شریف ٤٥٨/١
٢:شرح اسماء النبی للسیوطی ٤٢
٣:المواہب اللدنیہ ٣٦٦/١
٤:ملفوظات اعلی حضرت حصہ اول ص ٩٢
٥:پیارے نبی کے پیارے نام ص ٥
*✍تحریر:*
محمد ساجد مدنی
١١ رجب ١٤٤٢بمطابق ٢٤ فروری ٢٠٢١ ، بدھ
📲+923013823742