یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

شعبان کا مہینہ شروع ہوتے ہی خصوصا درج ذیل پانچ کام ضرور شروع کر لینے چاہیے



شعبان کا مہینہ شروع ہوتے ہی خصوصا درج ذیل پانچ کام ضرور شروع کر لینے چاہیے

.
①قرآن مجید کی تلاوت شروع کر دیجیے، قرآن پاک کو مستند تفسیر کے ذریعے سمجھنا شروع کر دیجیے تاکہ تراویح میں قرآن سننے کا مزہ دوبالا ہوجائے
.
②زکواۃ نکالنا شروع کر دیجیے تاکہ رمضان سے پہلے غریب غرباء مدارس وغیرہ کو صدقہ خیرات زکواۃ کے ذریعے خوشحالی میسر ہو.....تاکہ رمضان المبارک میں غرباء کا خرچہ آسان ہو اور انہین رمضان میں زیادہ محنت مزدوری کی حاجت نا پڑے اور وہ آسانی سے روزہ رکھ سکیں
.
③قیدیوں پر خصوصی رعایت کی جائے، جن پر کوئی سزا بنتی ہو تو سزا دی کر جلد ریہا کیا جائے تاکہ وہ مبارک مہینے اور عید اپنوں کے ساتھ گزار سکیں
.
④تاجروں کو چاہیے کہ اپنے قرضے ادا کر دیں اور جن سے قرض لینا ہو ان سے قرض لے لیں اور کاروبار کے مسائل وغیرہ حل کر دیں تاکہ  رمضان و اعتکاف آسانی اور خشوع خضوع سے گذار سکیں

⑤نوافل، عبادات اور شعبان کے روزے رکھنا شروع کر دیجیے کہ ان روزوں کی فضیلت احادیث مبارکہ میں بہت آئی ہے اور خاص کر شب برأت کا روزہ ضرور رکھنا چاہیے کہ حدیث پاک میں اسکی ترغیب دلائی گئ ہے اور خصوصا شب برأت میں شب بیداری کرنی چاہیے، نوافل عبادات ادا کرنی چاہیے
(ماخذ و دلیل غنیۃ الطالبین جلد 1 صفحہ,341,246، 247
و الترغيب والترهيب لقوام السنة 2/350 وغیرھما)
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
facebook,whatsApp,bip nmbr
00923468392475
03468392475