اے محرِّر! کوشش سے کامیابی ملتی ہے
*اے محرِّر! کوشش سے کامیابی ملتی ہے*
✍ *ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری* :-
👈 کبھی بھی کوئ محرِّر یک دم محرِّر یا کالم نگار نہیں بنا۔ بلکہ کافی کوششوں اور طویل سفر کے بعد ہی وہ محرر بنا ہے۔
👈محرِّر کو محنت شاقہ کرنی پڑتی ہے ، خواہشات کو ترک کرنا پڑتا ہے۔ پھر جاکر اس کو کامیابی نصیب ہوتی ہے۔
👈سب سے پہلے آپ ایک جملہ بنائیں ، پھر دو جملے بنائیں ، پھر دو سطریں ، بنائیں اسی طرح کرتے کرتے ایک دن ایسا آئے گا کہ آپ 500 سطریں لکھنے میں کامیاب ہوجائیں گیں۔ ان شاء اللہ عزوجل
👈 شروع شروع میں آپ کی تحریر میں غلطیاں ہونگیں۔ جو محسن آپ کی غلطیوں کی نشاندہی کرے آپ ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کریں۔ اور ساتھ ہی ساتھ آپ ان غلطیوں کو درست بھی کریں۔ اور اگلی تحریر میں ان غلطیوں کو نہیں دہرائیں۔
👈 ایک بات یاد رکھنے سے تعلق رکھتی ہے کہ *کوشش کامیابی کی کُنجی ہے اور کامیاب لوگ کوشش کبھی ترک نہیں کرتے*۔