میں ایک دفعہ بائیک بے بازار کی طرف جا رہا تھا ، بہت رش تھی ، اچانک میری نظر ایک بکری پے پڑی جو روڈ کے دوسرے کنارے بندھی ہوئی تھی ، وہ کسی چیز کی طرف لپکتی ، بار بار لپکتی، بار بار اس کا دم گھٹتا ، کھانستی اور پھر لپکتی
.
لوگ چلے جا رہے تھے ، میں بھی اسے دیکھ کر یوں ہی آگے نکل گیا…لیکن ضمیر ، دل اور دماغ نے زیادہ دور جانے نہ دیا،
میں رش اور وقت کی پرواہ کیے بغیر سڑک کے دوسرے کنارے پہنچا اور واپس بکری کی طرف مڑا۔۔۔دیکھا کہ ایک تھیلی تھی جس میں کچھ کچرا تھا جس کی طرف بکری لپک رہی تھی، میں نےفاتحانہ انداز میں وہ تھیلی کھول کر بکری کی طرف کر دی ، کچرے میں آلو کے چھلکے اور سبزی کے چھلکے تھے جسے بکری کھانے لگ گئ
.
*مجھے یہ خدمت کرکے ایسی مٹھاس ملی ، ایسی راحت و خوشی ملی کہ لفظوں میں بیاں نہیں کر سکتا*
.
سردی گرمی ہر موسم ، ہر موقعے پے جتنا ہوسکے
غیر موذی انسانوں، غیر موذی جانداروں، غیرموذی پرندوں کی دیکھ بھال و خدمت کیجیے ، دانہ پانی دیجیے کہ بڑا اجر و ثواب ہے...الحدیث:قالوا يا رسول الله وإن لنا في البهائم اجرا فقال : نعم ، في كل ذات كبد رطبة اجر
ترجمہ:
صحابہ کرام نے عرض کیا "یا رسول اللہ"(صلی اللہ علیک وسلم) کیا ان جانداروں میں بھی ہمیں اجر ملے گا..؟ تو آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا:
ہر تر کلیجے(انسانوں جانداروں پرندوں وغیرہ میں سے ہر غیرموذی ترکلیجے کی خدمت و دیکھ بھال)میں اجر.و.ثواب ہے(بخاری حدیث6009)
.
موذی انسانوں اور موذی جانوروں کی اذیت.و.نقصان سے بچنا چاہیے اور دوسروں کو بچانا چاہیے..جو موذی نہیں انکی خدمت کرنی چاہیے، اسے نقصان نہیں پہنچانا چاہیے
الحدیث:
لا ضرر ولا ضرار
ترجمہ:
نہ اذیت.و.نقصان کھاؤ ، نہ(ناحق اذیت و نقصان)پہنچاؤ
(ابن ماجہ حدیث2341)
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
facebook,whatsApp,bip nmbr
00923468392475
03468392475