یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

"اسٹیٹس" "اسٹیٹس" "اسٹیٹس"



"اسٹیٹس" "اسٹیٹس" "اسٹیٹس"


آج کل واٹس ایپ کا اسٹیٹس لگانا لوگوں کے نزدیک ایسا لازم ہوگیا ہے کہ اب وہ صحیح غلط میں فرق کیے بغیر جو دل میں آئے یا جو پوسٹ نظر سے گزرے اس کو لگا لیتے ہیں حالانکہ بسا اوقات بظاہر اچھے لفظوں کے پیچھے کوئی خطرناک معنی چھپا ہوتا ہے۔پھر بعض لوگ اپنے گھر کے اندرونی معاملات لوگوں سے شئیر کرنا کوئی قابل فخر بات سمجھتے ہیں،کوئی کھانوں کی تصویریں لگا رہا ہے تو کوئی جیولری کی، کوئی شادی کی سالگرہ واٹس ایپ پر منا رہا ہے تو کوئی اس پر موصول ہونے والے میسجز لوگوں سے شئیر کر رہا ہے، الامان و الحفیظ۔یاد رکھیں یہ اسٹیٹس اور پروفائل پک آپ کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، جو چیزیں شئیر کرنا جائز(مگر ثواب نہیں) ہیں ظاہر ہے اس پر تو کلام نہیں مگر جو شرعا ممنوع ہیں اس کو لگا کر کیوں خود اور دوسروں کو بھی گناہ میں مبتلا کر رہے ہیں۔اسٹیٹس کو نیکی کی دعوت پھیلانے کا ذریعہ بنائیں نہ کہ بے حیائی پھیلانے کا۔
محمد کبیر مدنی