یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع



نماز،ذکر،عبادات،مطالعہ میں دل نہیں لگتا،دل نہیں کرتا.......؟؟

.
اللہ کریم فرماتا ہے:
والذين جاهدوا فينا لنهدينهم سبلنا
ترجمہ:
اور جو لوگ میری راہ میں محنت کوشش کرتے رہیں گے تو انہیں میں اپنی راہ کی ہدایت ضرور دونگا..
(سورہ عنکبوت آیت69)
.
یہ آیت مبارکہ بہت ہی وسیع معنی کو شامل ہے....علماء کرام نے اس سے کئ معنی و محامل اخذ کیے ہیں ان میں سے ایک معنی یہ ہے کہ:
کسی کا دل نا لگتا ہو، اخلاص کی دولت اسے حاصل نہ ہو مگر پھر بھی وہ بے دلی ہی سے سہی مگر اللہ کی راہ میں محنت و کوشش کرتا رہے....بے دلی کے باوجود عبادت کرتا رہے... ناچاہتے ہوئے اور اپنے پر زبردستی کرکے سختی کرکے فرائض و واجبات سنتیں نوافل ادا کرتا رہے... دل نا لگنے کے باوجود علم و عبادت مطالعہ میں کوشش کرتا رہے، اور توبہ استغفار کرتا رہے
تو
اللہ اسے ضرور اخلاص اور عبادت و علم میں دل لگنے کی دولت سے نوازے گا ان شاء اللہ عزوجل
(دیکھیے تفسیر مظہری وغیرہ تفسیر سورہ عنکبوت آیت69)
.
شیطان کی چال میں مت آئیے کہ جس دن دل میں عبادت نیکی کی چاہت پیدا ہوگی اس دن سے عبادت کرونگا...اس جال میں مت پھنسیے.....دل نا لگنے کے باوجود ، اخلاص نا ہونے کے باوجود محنت و کوشش میں لگے رہیے، نیکی،عبادت،مطالعے میں لگے رہیے.... علم حاصل کرنے میں لگے رہیے
اللہ کریم ضرور اپنی راہ کی طرف ہدایت دے گا
اللہ کریم ضرور اسکا اجر و ثواب دے گا
اللہ کریم ضرور اخلاص سے نوازے گا
اللہ کریم ضرور علم.و.عبادات،نیکی کی مٹھاس سے نوازے گا
اللہ کریم ضرور کامیابی عطا فرمائے گا
ان.شاء.اللہ عزوجل
.
اسی طرح یہ مت سوچیے کہ دینی تحریک کو ووٹ دییے مگر کچھ فائدہ نہ ہوا.....اب کسی اور کو ووٹ دیں گےکہ دنیاوی فوائد تو ملیں گے، اس وسوسے میں مت آئیے، دینی تحاریک، دینی سچے اچھے لیڈروں کو ووٹ و امداد کرتے رہیے ایک نہ ایک دن اسلامی اہلسنت انقلاب ضرور آئے…انقلاب نہ بھی آیا تو اجر و ثواب و فوائد تو دنیا و اخرت میں ضرور ملیں گےان شاء اللہ عزوجل..اپنے حصے کی شمع روشن کیجیے،روشن رکھیے،ہمت مت ہارے،کوشش جاری رکھیے
.
اسی طرح وسوسے میں مت آئیے کہ لائکس اتنے ملتے نہین لکھنے شیئر کرنے کا کیا فائدہ....؟؟ اس وسوسے بے ہمتی میں مت آئیے، مصدقہ حق سچ اچھا لکھتے رہیے پھیلاتے رہیے، لائکس شہرت وغیرہ کی لالچ ہر گز نہ رکھیے
.
امام غزالی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں
فإياك وأن تلمح في الطاعات مجرد الآفات فتفتر رغبتك عن العبادات فإن هذه مكيدة روجها الشيطان بلعنته على المغرورين وخيل إليهم أنهم أرباب البصائر وأهل التفطن للخفايا والسرائر فأي خير في ذكرنا باللسان مع غفلة القلب فانقسم الخلق في هذه المكيدة إلى ثلاثة أقسام ظالم لنفسه ومقتصد وسابق بالخيرات أما السابق فقال صدقت يا ملعون ولكن هي كلمة حق أردت بها باطلاً فلا جرم أعذبك مرتين وأرغم أنفك من وجهين فأضيف إلى حركة اللسان حركة القلب فكان كالذي داوى جرح الشيطان بنثر الملح عليه وأما الظالم المغرور فاستشعر في نفسه خيلاء الفطنة لهذه الدقيقة ثم عجز عن الإخلاص بالقلب فترك مع ذلك تعويد اللسان بالذكر فأسعف الشيطان وتدلى بحبل غروره فتمت بينهما المشاركة والموافقة كما قيل وافق شن طبقه وافقه فاعتنقه وأما المقتصد فلم يقدر على إرغامه بإشراك القلب في العمل وتفطن لنقصان حركة اللسان بالإضافة إلى القلب ولكن اهتدى إلى كماله بالإضافة إلى السكوت والفضول فاستمر عليه وسأل الله تعالى أن يشرك القلب مع اللسان في اعتياد الخير
یعنی
برائی نہیں چھوٹتی یا دل نہیں لگتا یا دل نہیں کرتا....اس قسم کے آفات کی وجہ سے ہرگز ہرگز عبادات نیکیاں علم ذکر کو مت چھوڑو...یہ شیطان کا وسوسہ ہے کہ جب دل غفلت میں ہے تو ذکر عبادات نیکی کا کیا فائدہ......؟؟
ایسے وسوسے کے وقت لوگ تین طرح کے ہوتے ہیں
①کچھ باہمت لوگ ایسے وسوسے کے وقت کہتے ہیں کہ اے شیطان ملعون تمھارے وسوسے میں نہیں آؤنگا اب عبادات ،نیکی ،ذکر، تعلیم میں دل کو غافل نہیں کرونگا…ایسے لوگ شیطان کو زخمی کرکے اس کے زخموں پے نمک چھڑکتے ہیں
②کچھ لوگ اس وسوسے میں آجاتے ہیں اور ذکر عبادت مطالعہ نیکیاں چھوڑ دیتے ہیں یہ لوگ شیطان کے ساتھی ہیں ہلاکت میں ہیں
③کچھ لوگ کہتے ہیں کہ شیطان ہم تمھارے وسوسے میں پھسنے والے نہیں، غفلت برائی نہیں جاتی تو کیا ہوا ظاہری عبادات مطالعہ نیکی کی تو ہمیں طاقت ہے،  ہم اسے بجا لاتے رہیں گے اللہ قبول کرنے والا ہے...وہ ہمیں توفیق دے گا کہ کسی دن برائی، غفلت ، دل نہ کرنا، دل نہ لگنا وغیرہ افات سے نجات پائیں گے تب تک ظاہری عبادت ذکر نیکیاں تعلیم مطالعہ چھوڑنے والے ہم نہیں
(إحياء علوم الدين ,4/49ملخصا)
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
facebook,whatsApp,bip nmbr
00923468392475
03468392475