یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

احناف کے علماء ثلاثہ کا تعارف


سلسلہ 🥀*((فقه کی پہچان))* 🥀

قسط نمبر:: {2}
بروز بدھ

موضوع:

 


🌻 *احناف کے علماء ثلاثہ کا تعارف* 🌻


از قلم 🖋️ابو امجد غلام محمد عطاری مدنی

3/3/2021
03263627911
فقہفقہ کی پہچان سلسلہ میں آج ہم احناف کے ان علماءِ کرام کی پہچان کریں گے جو اس فقہ کے بانیوں میں سے ہیں

 *مذہب فقہ حنفی کے امام و پیشوا حضرت امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللّٰہ عنہ ہیں انکے دو شاگرد جنھوں نے اس مذھب کی ترویج و اشاعت کی انہیں صاحبین کہتے ہیں

 🌼امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللّٰہ علیہ🌼

 *نام و نسب* 

آپکا نام نعمان،کنیت ابو حنیفہ اور والد کا نام ثابت ہے۔دادا کا نام زوطی لکھا گیا۔

 *ولادت:* 

امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللّٰہ عنہ کی سن ولادت کے متعلق اقوال بیان کیے گئے ہیں:
1۔,پہلا قول 61ھ
2۔دوسرا70ھ
3۔تیسرا قول80ھ
4۔چوتھا قول 77ھ
خطیب بغدادی نے *تاریخ بغداد للخطیب البغدادی* میں مزاحم بن داؤد کی روایت سے 61ھ بیان کیا۔

 *وفات:* 

آپکی وفات کے متعلق اختلاف ہے 
1۔ایک قول 150ھ
2۔دوسرا قول 153ھ
پہلا قول راجح ہے


 *تحصیل علم*
 
آپ نے پہلے وہ تمام علوم حاصل کیے جو اس زمانے میں رائج تھے۔پھر مختلف علوم میں مشغول رہے خصوصاً علم کلام میں پھر علم فقہ کی تدوین اور قرآن وحدیث اور فقہی مسائل کے استنباط کی طرف متوجہ ہوئے

 *علمی مقام* 

امام صاحب کے علمی مقام کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ امام ابو نعیم نے حلیة الاولیاء میں یہ حدیث بیان کی"لو كان العلم بالثريالتناوله وله رجال من أبناء فارس"
یعنی آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ:اگرعلم ثریا کے پاس ہوتا تو فارس کے کچھ افراد اسے حاصل کر لیتے

 *امام اعظم کا طریقہ استنباط*
 
آپ فرماتے ہیں کہ میں مجتھد ہوں اور میرے استنباط کے یہ اصول متعین ہیں۔
1۔کتاب اللہ 
2۔سنت رسول اللہ
3۔اقوال صحابہ
4۔قیاس
5۔استحسان
6۔اجماع
7۔عرف

🌼امام ابو یوسف علیہ الرحمہ🌼

 *نام ونسب* 

نام یعقوب،کنیت ابو یوسف،لقب قاضی القضاء

 *ولادت*
 
آپکی ولادت باسعادت کوفہ شہر میں ہوئی

 *تعلیم* 

ابتدائی تعلیم کے بعد آپ نے علم فقہ کو پسند کیا امام اعظم کے حلقہ درس میں شریک ہوئے لیکن آپکی تعلیم میں غربت رکاوٹ ہو رہی تھی امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے جب یہ سنا تو انکے گھر اور انکی کفالت اپنے ذمے لے لی اس طرح آپ علم و فضل کی دنیا میں درخشندہ ستارے بن کے چمکے
اصول فقہ کے مرتب آپ ہیں
 
 *تلامذہ* 

یحییٰ بن معین،امام احمد بن حنبل،امام حسن شیبانی

 *تصانیف* 

کتاب الخراج،اور امالی،کتاب الآثار وغیرہ

 *وصال* 

182ھ میں انتقال ہوا مزار بغداد میں ہے

🌼امام محمد علیہ الرحمہ🌼
 *نام و نسب* 

نام محمد،کنیت ابو عبداللہ،والد کا نام شیبانی ہے

 *ولادت باسعادت* 

آپکی ولادت باسعادت واسط شھر میں ہوئی

 *اساتذہ* 

علم حدیث امام مالک،مالک بن دینار،امام ابو یوسف،مسعربن کدام ،اوزاعی وثوری سے حاصل کیا 

علم فقہ امام اعظم ابوحنیفہ،امام ابو یوسف سے حاصل کیا

 *مشھور لقب* 

مذھب حنفی کو مدون کرنے میں آپ نے بے پناہ محنت کی۔
جامع کبیر،جامع صغیر،سیر کبیر،سیر صغیر،مبسوط ،زیادات آپکی مشھور تصانیف ہیں جنکو اصول کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے

 *وصال* 

58سال کی عمر میں 189ھ میں وصال فرمایا