آپ لکھ سکتے ہیں
🌼 *(آپ لکھ سکتے ہیں)* 🌼
از قلم:🖋️ابو امجد غلام محمد عطاری مدنی
03163627911
میں اسکول میں بھی پڑھا اور گزشتہ نو9 سال سے درس نظامی کر رھا تھا عالم کورس مکمل ہوا اب مفتی کورس کررہا ہوں اس سارے عرصہ میں بہت طلبآء کرام سے ملا اکثر طلبہ میں لکھنے کی کمی محسوس کی اور یہ کہتا سنا
🥀 *ہم لکھ نہیں سکتے* 🥀
سب سے پہلے سوچ بنا لیں ہم لکھ سکتے ہیں کیونکہ لکھنا بہت ضروری ہے اپنی بات دوسرے تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ لکھنا ہے شئیرکرنے کا دوسرا نام لکھنا ہے نثر لکھنے کی صلاحیت ہر شخص کے اندر موجود ہوتی ہے اور یہ صلاحیت ہر تعلیم یافتہ میں پائی جاتی ہے آپ اپنے اندر تحریر کی اہمیت وافادیت کو اجاگر کریں . *"" مشق ""* تحریر کو بہتر اور موءثر بنانے کا واحد حل ہے شاعر کہتا ہے
گرتو می خواہی کہ باشی خوش نویس
مے نویس مے نویس مے نویس
(یعنی اگر تو اچھا لکھنے والا بننا چاہتا ہے تو لکھتا رہ لکھتا رہ لکھتا رہ)
محنت اور مشق کے بغیر کوئی انسانی کاوش پختگی اور معیار حاصل نہیں کر سکتی
اقبال نے فرمایا
نقش ہیں سب نا تمام خون جگر کے بغیر
نغمہ ہے سود اے خام خونِ جگر کے بغیر
سوال یہ ہے ہم کیسے لکھیں؟
مختصر طریقہ عرض کیے دیتا ہوں لکھائی کے لیے درکار اشیاء
🔸مطالعہ بڑھائیں.
🔸مشاھدہ بڑھائیں
🔸ڈائری لکھیں
🔸موضوع کو متعین کریں
🔸لکھنے کی جگہ و وقت کا تعین
🔸سوچ بچار
🔸ابتدائی خاکہ وترتیب
🔸 اسلوب و انداز
🔸جملے مختصروسادہ
🔸جہاں تک ممکن ہو مختصر لکھیں
ان سب چیزوں کا خیال کرتے ہوئے آپ لکھنا شروع کریں آپ اپنی محنت کا ثمرہ خود دیکھیں گے