حقائق
⏺ *حقائق* ⏺
✍ *ابو المتبسم ایاز احمد عطاری*:-
🥉زندگی کتنی ہی تنگ ، راستے کتنے ہی تاریک اور وسائل کتنے ہی محدود کیوں نہ ہوجائیں اپنے رب پر بھروسہ رکھیں وہی مسبب الاسباب ہے۔
🥉ہمت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں ، آنسو بھی تھم جائیں گے اور مشکل بھی دور ہوجائے گی۔
🥉جب انسان زندگی کی تلخیوں سے تھکنے لگتا ہے ، تب آسمان کو الجھی ہوئ نظروں سے تکنے لگتا ہے۔
🥉کُچھ لوگوں سے کوئی خاص تعلق نہیں ہوتا لیکن وہ پھر بھی اچھے لگتے ہیں۔ یہ اچھا لگنا عشق ، محبت والا نہیں ہوتا بلکہ عزت و احترام والا ہوتا ہے۔
🥉اُمید دینے والے بنیں ، آپ کے پاس سے جو اُٹھے آپ سے اُمید لے کر اُٹھے اور مسکراہٹ لے کر جائے۔
🥉تعلقات کو نبھانے کے لئے عہد و پیماں کی ضرورت نہیں ہوتی ، ضرورت ہوتی ہے تو بس اخلاص کی ہوتی ہے۔
🥉اگر انسان اپنی انگلیوں کا استعمال اپنی ہی غلطیوں کو گننے کیلئے کرے تو دوسروں پر انگلی اٹھانے کا وقت ہی نہ ملے۔
🥉زندگی کا ہر لمحہ قیمتی ہے ، جس کا صحیح اندازہ بروز حشر ہوگا۔