یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

کتاب"سیرت الانبیاء"کا تعارف اور مطالعہ کرنے کا طریقہ




**کتاب"سیرت الانبیاء"کا تعارف اور مطالعہ کرنے کا طریقہ**

از قلم::ابو امجد غلام محمد عطاری مدنی
22/2/2021
03163627911
 *کتاب کے مصنف* :
شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد قاسم عطاری
 **موضوع*:* 
انبیاء کرام علیہم السلام کی سیرت ،واقعات ،انکی قوموں کے احوال کا بیان
 *کل صفحات:* 
829صفحات
 *کتنے انبیاء کرام علیہم السلام کی سیرت کا بیان ہے* :
33انبیائے کرام کی سیرت کا بیان ہے۔
1،آدم علیہ السلام 2،شیث علیہ السلام3،ادریس علیہ السلام 4،نوح علیہ السلام 5،ہود علیہ السلام 6،صالح علیہ السلام 7،ابراھیم علیہ السلام 8،اسماعیل علیہ السلام 9،اسحاق علیہ السلام 10،لوط علیہ السلام 11،یعقوب علیہ السلام 12،یوسف علیہ السلام 13،ایوب علیہ السلام 14،ذوالکفل علیہ السلام 15،یونس علیہ السلام 16،شعیب علیہ السلام 17،موسی علیہ السلام 18،ھارون علیہ السلام 19،خضر علیہ السلام 20،یوشع علیہ السلام 21،شمویل علیہ السلام 22،داود علیہ السلام 23،سلیمان علیہ السلام 24،الیاس علیہ السلام 25،یسع علیہ السلام 26،عزیر علیہ السلام 27،ارمیا علیہ السلام 28،دانیال علیہ السلام 29،شعیا علیہ السلام 30،ذکریا علیہ السلام 31،یحیی علیہ السلام 32،عیسی علیہ السلام 33،سید الانبیاء محمد مصطفیٰ علیہ السلام
 *ابواب بندی:* 
سیرت الانبیاء کتاب کو *116* ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے 
 *اسلوب:* 
اس کتاب میں انبیاء کرام علیہم السلام کا تعارف،انبیاء کے قرآن میں تذکرہ کے مقامات،احادیث میں تذکرہ کے مقامات،انبیاء کی دعوت و تبلیغ کا بیان،جن انبیاء کی قوموں پر عذاب آیا انکے واقعات،انبیاء کی دعائیں۔
 *کتاب کے مطالعہ کا طریقہ* :
ہمیں چاہیے کہ ہم اس کتاب کا مطالعہ کریں تاکہ سیرتِ انبیاء کرام سے آگاہی ہو جائے۔
کل صفحات 829ہیں ۔
دینی مدارس کے طلباء کرام،اساتذہ کرام  کی رمضان المبارک میں چھٹیاں ہوتی ہیں 
اگر ہم آنے والی سالانہ چھٹیوں میں مطالعہ کرنا چاہیں،تو آسانی سے مطالعہ ہو سکتا ہے۔
چھٹیوں کے ایام تقریباً 40دن ،ہم اگر 829صفحات کو 40دنوں میں پڑھنا چاہیں تو روزانہ صرف 21صفحات پڑھیں تو ہم اپنی چھٹیوں میں اس انمول کتاب کا مطالعہ بآسانی کر سکتے ہیں۔
21صفحات تقریباً 40منٹ میں پڑھے جا سکتے ہیں،روزانہ 40منٹ مطالعہ کرنا کوئی مشکل بات نہیں
اللہ تعالیٰ آپ کو برکت دے۔
x
x