نوجوان لکھاری
*نوجوان لکھاری*
تعارف مولانا فراز مدنی صاحب
جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جہاں ہمیں قابل و تجربہ کار مصنفین کی ضرورت ہے وہیں کچھ ایسے کہنہ مشق افراد کی اشد حاجت ہے جو ہمارے اسلاف کے ذخیرہ علمی کو آسان اور عام فہم انداز میں عوام تک پہنچا سکیں، ایسے افراد بہت کم ہیں کیونکہ یہ ایک محنت طلب کام ہے
ان افراد میں سے ہمارے مشفق و مہربان دوست *مولانا فراز مدنی زید مجدہ صاحب* ہیں
جنھوں نے اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کےفتاوی رضویہ کے رسائل کی تلخیص و تسہیل کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے
سیدی اعلی حضرت کے کلام کو ہر بندہ سمجھ لے یہ بہت مشکل ہے تو اس فاضل نوجوان نے اس کام کو شروع کیا ہے تاکہ علماء کے ساتھ ساتھ عوام بھی فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کے علمی ذخائر سے مستفید ہوسکیں۔
آپ درس نظامی کے دوران ہمیشہ پوزیشن ہولڈر رہے اور اللہ تعالی نے خداداد صلاحتیوں سے نواز ہے
موصوف نے میں درس نظامی کے ساتھ تخصص فی الفقہ بھی کیا ہوا ہے
کثیر المطالعہ شخصیت ہیں خاص طور پر فقہی جزئیات پر کافی دسترس رکھتے ہیں
آپ کی 18 کتب پی ڈی ایف میں موجود ہیں جن میں سے چند کے نام یہ ہیں
🌺اعلی حضرت اور فن شاعری
🌺غزوہ بدر اور فضائل اہل بدر
🌺جنت البقیع میں آرام فرما چند صحابہ کرام
🌺درس سیرت
🌺پیارے نبی کے پیارے نام وغیرہ
اور ایک بہترین کام اربعین نوویہ کا اردو، انگلش زبان میں ترجمہ اور خلاصہ تراویح(تیس پاروں کا خلاصہ) ہے
، اور آن لائن کورسز بھی کراتے رہتے ہیں ۔
اب تک فتاوی رضویہ شریف کے تین رسائل :
(1) نبی ہمارے بڑی شان والے (تلخیص: تجلی الیقین بان نبینا سید المرسلین)
(2) والدین مصطفی جنتی جنتی (تلخیص: شمول الاسلام لاصول الرسول الکرام)
(3) دافع البلاء (تلخیص : الامن و العلی لناعتی المصطفی بدافع البلاء)
کی تلخیص فرمائی ہے اور چوتھے پر کام جاری ہے ۔
مختلف آن لائن کورسز بھی کراتے رہتے ہیں
چند قابل ذکر ۔
فیضان شریعت کورس
توقیت کورس
وراثت کورس
زکوة و روزہ کورس وغیرہ
اور ایک سال سے مدنی چینل کے مختلف سلسلوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں
حضرت صاحب کی ایک عمدہ کاوش ہے اللہ تعالی استقامت عطا فرمائے اور مزید مسلک حقہ اہل سنت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، اللہ عزوجل حاسدین کے حسد اور نظر بد سے بچائے ۔۔۔۔آمین ۔
*✍محمد ساجد مدنی*
١٤فروری ١٤٤٢ءبروز اتوار