یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

تفسیر جلالین کو پڑھنے کا طریقہ



📜 *تفسیر جلالین کو پڑھنے کا طریقہ* 📜


✍ *ابو المتبسِّم ایاز احمد عطاری* :-

👈 درس نظامی کے نصاب میں ایک تفسیر کی کتاب بنام " *تفسیر جلالین*" شامل ہے۔ اس تفسیر کو پڑھنے کے بعد طالب علم اس قابل ہو جاتا ہے کہ اس کو قرآن پاک کے کلمات کے معنی مرادی سمجھ آجاتے ہیں۔ اور اس کو کچھ کلمات کی تحقیق کا علم حاصل ہوجاتا ہے۔

👈 دونوں مفسِّرین کرام رحمھما اللہ نے ان امور کا لحاظ کیا ہے۔

*1*:- کبھی الفاظ کا لغوی معنی
*2*:- کبھی ترکیب نحوی
*3*:- کبھی مرادی معنی
*4*:- کبھی صیغہ کی تعلیل
*5*:- کبھی اعتراض کا جواب 
*6*:- کبھی شانِ نزول 
*7*:- کبھی مختف قراءتیں
وغیرہ وغیرہ بیان کریں گیں۔

👈 تفسیر جلالین کو ایک پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ *سب سے پہلے مشکل لفظوں کے معانی کاپی پہ نوٹ کریں اور ان کو زبانی یاد کریں۔ پھر اغراض مفسّر زبانی یاد کر لیں۔ اب اس کے بعد کسی طالب علم کے ساتھ بیٹھ کر پڑھتے جائیں اور اغراض کی تعیین کرتے جائیں کہ یہاں پہ مفسر کی کونسی غرض مراد ہے*۔

👈 اس طرح تیاری کرکے درجے میں استاذ صاحب کے سامنے بیان کریں۔ پھر اس وقت نوٹ کریں کہ میں نے کہاں غلطی کی ہے۔ جہاں پہ غلطی ہو تو وہاں پہ استاذ محترم سے مئودبانہ عرض کریں کہ

👈 یا سیدی میں نے اس کو یہاں پہ یہ بنایا تھا اور آپ نے کچھ اور۔ تو اس بارے میں رہنمائ فرما دیں۔ تو اسطرح کچھ دنوں کے بعد آپ کیلئے اغراض مفسر کی تعیین کرنا مشکل نہیں رہے گا۔ *بشرط اچھے انداز اور ہر دن تیاری کریں*۔

👈 تفسیر جلالین کے ساتھ کم از کم ان *3* کتب کا مطالعہ کریں:

*1*:- حاشیہ صاوی
*2*:- حاشیہ کمالین
*3*:- تفسیر روح البیان