ہر فن مولا
❤️👏 **ہر فن مولا** 👏❤️
ازقلم✒️ابو امجد غلام محمد عطاری مدنی
26/2/2021
03163627911
ایک دور تھا جب غذائیں خالص و طاقتور ہوا کرتی تھیں۔انسان کے جسم خصوصاً دماغ کے لیے مقوی (تقویت بخش)ہوا کرتیں تھیں
ایک ہمارا دور ہے کہ غذا کا خالص ملنا مشکل معاملہ بن چکا ہے۔جس سبب سے ہمارے جسم میں خصوصاً دماغ میں وہ قوت نہیں جو پہلے دور کے لوگوں میں ہوا کرتی تھی۔
میرا آج کا موضوع
🥀*(ہر فن مولا)* 🥀ہے یعنی آج کل کئی افراد کے دلوں میں یہ خواہش پائی جاتی ہے کہ میں ہر ہر فن میں ماہر بن جاؤں۔
کیونکہ ہم پرانے زمانے کے لوگوں کے واقعات پڑھتے ہیں کہ فلاں شخص ہر فن پر مہارت تامہ رکھتا تھا۔فلاں شخص کو تو سو100فنون پر مھارت حاصل تھی۔
ہاں یہ واقعات بلکل درست ہیں مگر آج کے دور کے افراد اور اس دور کے افراد کی طاقت و قوت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔پہلے کے لوگ اگر کئی فنون میں مہارت تامہ رکھتے تھے تو ان میں اتنی دماغی صلاحیت بھی تھی اور آج کی دماغی صلاحیت کا حال یہ ہے کہ 5منٹ پہلے سنی بات ہمارے اذھان میں محفوظ نہیں رہ سکتی بھول جاتی ہے اور جسمانی قوت کا حال بھی کچھ اسی طرح کا ہے کہ اگر چند قدم پیدل ہی چل لیں تو ہماری حالت غیر (تبدیل) ہو جاتی ہے۔
لہذا عقلمندی کا تقاضا یہی ہے کہ آپ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ آپ (ہر فن مولا) بن سکتے ہیں۔بلکہ آپ اپنی زندگی میں ایک یا دو فن منتخب کر لیں اور اپنی قوت و طاقت انہی فنون میں مھارت حاصل کرنے میں لگا دیں تاکہ آپ کسی فن کے ماھر قرار پائیں۔
اگر آپ ہر فن مولا بننے کی کوشش کرتے رہے تو ہو سکتا ہے آپ اس مثال کے مصداق بن جائیں کہ
🔸*ہر فن مولا ہر گن ادھورا* 🔸
مطلب ہر فن میں مہارت کے بجائے سب ہی ادھورے خواب بن کر رہ جائیں گے