ملفوظات امیر اہل سنت مولانا الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ
ملفوظات امیر اہل سنت مولانا الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ
🌺 غفلت، دنیا کی محبت، اور حرص دین سے دوری کا سبب ہیں
علماء کرام ہمیشہ اطمینان والی زندگی گزارتے ملیں گے ،علم دین حاصل کرنے والے عزت دار زندگی گزارتے ہیں ۔
🌺 جس طرح غوث اعظم نے علم حاصل کیا تھا ایسا کوئی حاصل کرسکتا ہے؟
غوث پاک نے 80 دن کے فاقے بھی گزارے ہیں
غوث پاک فرماتے ہیں جب مدرسے پڑھنے جاتا تو فرشتے کہتے اللہ کے ولی کو جگہ دو تو اس سے اپنے آپ کے ولی ہونے کی پہچان ہوگئی تھی۔
🌺 دعوت اسلامی کا مقدر ہے کہ فیضان اولیاء کرام کے قائل ہیں ۔
🌺 یا حی یا قیوم کے بارے میں یہ بھی منقول ہے کہ اسم اعظم ہے ، حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی سی سے محفوظ رہی تھی اور یا حی یا قیوم کے ورد سے ڈوبتا محفوظ ریتا ہے، یہی کلمات حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت اسماعیل کو سکھائے تھے چلتے پھرتے ان کلمات کا ورد کرتے رہیں بہت ذیادہ فوائد ملتے ہیں ۔
🌺 ساری زبانی الہامی ہیں سب سے افضل عربی ہے کہ قرآن عربی میں، اہل جنت کی زبان عربی اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان بھی عربی ہے
زبان کا اصل مقصد سامنے والے کو سمجھانا ہوتا ہے، آنکھوں کی زبان سے بھی سمجھایا جاتا ہے اور بسا اوقات خاموش رہ کر بھی سمجھایا جاتا ہے
ایک بزرگ کے بارے میں منقول ہے کہ وہ محفل میں بولتے نہیں تھے لوگ صرف دیکھ کر توبہ کرلیتے ، بروز قیامت فضول گفتگو کے بارے میں سوال ہوگا ۔
🌺 اگر گناہ ہوا تو زندگی بھر یاد رکھنا چاہیے تاکہ ندامت ہوتی رہے ، توبہ پر رغبت ملے، اور نیکی کرکے بھلادیں جیسے کہتے ہیں نیکی کر دریا میں ڈال، زیارت روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور طواف کے دوران سیلفی بنا کر اپلوڈ کرنے والے غور کریں نیت کیا ہے؟ مگر ہمیں ان کے بارے میں بدگمانی کی اجازت نہیں ہے ہوسکتا ہے انکی اچھی نیت ہو
بہترین عمل یہ ہے کہ نیکیاں چھپاو۔
🌺 سامان خریدنے کے بعد اگر کوئی پیسے یا سامان بھول جائے تو اسکا حکم لقطے جیسا ہے اور اسکے مالک کو تلاش کرے، اگر نہ ملے اور اتنا عرصہ گزر چکا ہے اس مالک ڈھونڈ نہیں رہا ہوگا تو اگر خود فقیر شرعی ہے تو استعمال کرسکتا ہے ورنہ کسی فقیر شرعی کو دے دے اور کسی مدرسے کے ڈبے میں بھی ڈال سکتا ہے۔
🌺 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو اسلام کی دعوت دی تو اس نے کہا کہ میری بچی کو زندہ کردیں ہم اسلام لے آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچی کو زندہ فرمایا یہ واقعہ شفاء شریف میں موجود ہے ۔
🌺 موٹر سائیکل کے پیچھے لکھوانا نہیں چاہیے کہ بے ادبی ہوتی ہے ۔
چاول کے دانوں پر کوئی آیت یا لفظ اللہ لکھنے سے بچنا چاہیے ۔
🌺 تہجد پڑھیں چہرے پر رونق آئے گی ،چہرے کا نور عبادت سے ہے۔
🌺 جس کاغذ پر لکھا جاتا ہے اس سے ہاتھ پونچھنا مکروہ ہے ٹشو پیپر سے پونچھ سکتے ہیں کیونکہ یہ بنا بھی اسی مقصد کیلئے ہے ۔
🌺 میں ماہ رجب کو بھلائی کا پھاٹک کہتا ہوں کہ اگلے مہینے شعبان و رمضان سے پہلے اس سے گزر کر جانا ہوتا ہے اور ماہ رمضان میں نیکی زیادہ ہوتی ہے ۔
( مدنی مذاکرہ ٨رجب ١٤٤٢ بمطابق ٢٠ فروری ٢٠٢١ بروز اتوار )
تحریر:
#محمد_ساجد_مدنی