یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

*کلام میں عموم پیدا کرنے کے طریقے :-*



*کلام میں عموم پیدا کرنے کے طریقے :-* 

1⃣ جمع کے الفاظ لے آنا : کل ، جمیع وغیرہ *خلق لکم ما فی الأرض جمیعا* ۔

2⃣ وہ جمع جس کو الف  جنسی کے ذریعے معرفہ بنایا گیا ہو  : *قد أفلح المٶمنون* ۔

3⃣ وہ جمع جو معرف بالأضافت کی طرف مضاف ہو : *یوصیکم اللہ فی أولادکم* ۔

4⃣ وہ مفرد جس کو الف لام جنسی کے ساتھ معرفہ بنایا گیا ہو :  *و السارق و السارقة فاقطعوا أیدِیَھما* ۔

5⃣ وہ مفرد جس کو معرف بالأضافت کے ساتھ معرفہ لایا گیا ہو : *إن الأنسان لفی خسر* ۔

6⃣ نکرہ سیاق نفی میں واقع ہو : *لا إکراہ فی الدین* ۔

7⃣ نکرہ نہی کے بعد واقع ہو : *و لاتصّل علی أحد منھم مات أبدا* ۔

8⃣ نکرہ شرط کے بعد واقع ہو : *و إن جا ٕ کم فاسق بنبأ* ۔

9⃣ نکرہ سیاق أثبات میں واقع ہوتو قرینة کے ساتھ عموم کا فاٸدہ دیتا ہے : *إن اللہ یأمرکم أن تذبحوا بقرة* ۔

9⃣ أسماۓ موصولہ : مثل ما ، من ، الذین ، اللاٸی ، اللاتی اور أولات : *و أحلکم ما ورا ٕ ذالکم* ۔

🔟 أسماۓ شرط : مثل من ، ما ، أی اور أین : *فمن شھد منکم الشھر فلیصم* ۔

1⃣1⃣ أسماۓ أستفہام : مثل من ، ما ، متی ، ماذا اور أین : *ماذا أراد اللہ بھذا مثلا* ۔

 یہ تمام اپنی وضع حقیقی کے أعتبار سے عموم پر دلالت کرتے ہیں لہذا جہاں اس کا خلاف ہوگا وہ مجازا مستعمل ہوگے ۔

2⃣1⃣ وہ مفرد جس کو الف لام أستغراقی کے ذریعے معرفة بنایا گیا ہو : المسلمون ۔

3⃣1⃣ وہ اسم جو اسم جمع ہو : رھط ۔

( مأخوذا :  الوجیز فی أصول الفقہ ، نور الأنوار شرح متن المنار ) 

 *أز قلم : محمد عمیر رضا عطاری*