تعریف کا شوق ، مذمت کا ڈر
(تعریف کا شوق ، مذمت کا ڈر)
از قلم:: ابو امجد غلام محمد عطاری
Date.12/2/2021
ہمارا زندگی گزارنے کا معیار یہ بن چکا ہے کہ ہم جو کام بھی کرتے ہیں اسمیں ہماری کیفیات دو ہی چیزوں پر گھوم رہی ہوتی ہیں
ہمارے کام کی تعریف ہونی چاہیے یا پھر یہی ڈر لگا رہتا ہے کہ ہمارے کسی کام پر کوئی مذمت نہ ہو
یہ ڈر اور شوق اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ ہمارے کسی کام پر کوئی تعریف نہ کرے تو ایسا لگتا ہے کہ گویا یہ کام میں نے کیا ہی نہیں یا پھر سارے لوگ ہی بے وقوف و بے ذوق ہیں کہ کسی نے تعریف ہی نہیں کی بھلا اتنی کنجوسی کہ اتنا کام کردیا دو بول تک نہیں بولے
بالکل اسی طرح ہمارے کام کی مذمت ہو جائے تو ہماری حالت یہ ہوجاتی ہے (لیتنی کنت ترابا)
کاش میں مٹی ہوتا کسی کی ملامت اور مذمت کرنے والے کی مذمت نہ سنتا
دوستو!اگر ترقی و کامیابی چاہتے ہو تو یہ اصول یاد رکھو کہ آپ جو کام کرو "نہ تو اسکی تعریف کا شوق ہو اور نہ ہی اسپر مذمت کا ڈر"
یہ ضروری نہیں کہ جس پر تعریف ہوئی وہ ہی ترقی و کامیابی ہو کیونکہ تعریف جھوٹی بھی ہوتی ہے اور مذمت کا ڈر مت رکھو کیونکہ مذمت یا تو سچی ہو گی یا جھوٹی دونوں میں ہی فائدہ
اگرتو جھوٹی ہوئی تو آپ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور اگر سچی ہوئی تو آپ کو اپنی غلطی کا پتا چل جائے گا جو آئیندہ آپ کرنے سے بچ جائیں گے۔