یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ و فداہ روحی پر اعتراض کا جواب........!!



سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ و فداہ روحی پر اعتراض کا جواب........!!

.
رافضی نیم رافضی کا اعتراض:
_ابوبکر کے آخری الفاظ....._
_"کاش مدینے میں_ ۔ میں نے فاطمہ بنتِ محمد(س) کے گھر کی بےحرمتی نہ کی ھوتی، چاھے وہاں میرے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی ہی کیوں نہ کی جارہی ہوتی"_ 
*_کتبِ اھلِ سنّت:_* *1.* تاریخِ یعقوبی، *2.* تاریخِ طبری، *3.* مروّج الذّھب، *4.* کنزالاعمال *5.* الامامۃوالسیاسۃ.
_سب مومنین پرفرض ھے کہ پہلے خلیفہ کا یہ اعترافِ جرم دوسرے مومنین تک ضرور پہنچائیں، بی-بی فاطمہ(س) آپکے حق میں دعاگو ہوں گی._
.
جواب.و.تحقیق:
تاریخ یعقوبی اور مروج الذہب شیعہ کتاب ہے انکےمصنف شیعہ تھے،حتی کہ شیعوں نے اسے اپنی کتاب تک لکھا ہے
(دیکھیے شیعہ کتاب اعیان الشیعہ،1/,157,154)
اور
الامامۃ و السیاسۃ بھی معتبر اہلسنت کتاب نہین بلکہ متنازعہ کتاب ہے بعض نے اسے ابن قتیبہ کی تصنیف ہی قرار نہ دیا بعض نے لکھا کہ ابن قتیبہ دو تھے ایک سنی ایک شیعہ،شیعہ نے کتاب لکھی اور شیعہ اسے سنی مصنف کہہ کر دھوکہ دیتے ہیں..(دیکھیے میزان الکتب ص 275 لسان المیزان ر4460)
.
شیعہ کتاب بنور فاطمہ ص99 میں اس روایت کا حوالہ طبری اور تاریخ یعقوبی لکھا ہے....تاریخ یعقوبی اور کنزالعمال میں اس روایت کی سند ہی نہیں لکھی
.
باقی تاریخ طبری میں یہ روایت مکمل سند کے ساتھ لکھی ہے طبری میں یہ دو سندیں لکھی ہیں
.
¹حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُلْوَانُ، عَنْ  صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أَبِيهِ،
.
²وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمُرَادِيُّ، قَالَ:  حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ عُلْوَانَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ أَبَا بكر الصديق رضى الله عَنْهُ(تاریخ طبری3/431)

ان دو سندوں میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں سندوں میں اسکا مرکزی راوی علوان ہے، طبری کے علاوہ بھی جہاں کہیں بھی یہ روایت مجھے ملی تو اس میں یہی راوی علوان موجود تھا.....واللہ تعالی اعلم
.
سارے قصے کا دار و مدار اس علوان نامی راوی پر ہے آئیے پڑھتے ہیں کہ یہ علوان راوی کیسا تھا....کہیں اس نے جھوٹ گھڑ کر سیدنا ابوبکر کی طرف منسوب تو نہیں کر دیا.....؟؟
.
قال البخاري وأبو سعيد بن يونس: " منكر الحديث
امام بخاری اور امام ابو سعید نے فرمایا کہ یہ راوی  علوان منکر الحدیث ہے(جو صحیح روایت یا صحیح حدیث  کے خلاف روایت کرےاسے منکر الحدیث کہتے ہیں)  
(المعجم الصغير لرواة الإمام ابن جرير الطبري ,1/388)
.
منكر الحديث....وَلَا يُعْرَفُ عُلْوَانُ إِلَّا بِهَذَا مَعَ اضْطِرَابِ الْإِسْنَادِ، وَلَا يُتَابَعُ عَلَيْهِ 
علوان منکر الحدیث ہے(جو صحیح روایت یا صحیح حدیث  کے خلاف روایت کرےاسے منکر الحدیث کہتے ہیں)علوان کی کوئی پہچان نہیں سوائے اس کے کہ یہ اس روایت کے ذریعہ سے پہچانا جاتا ہےاس کی اس روایت میں اضطراب بھی ہے اور اس کی اس روایت کی تائید و متابعت کسی دوسری روایت سے نہیں ہوتی 
(الضعفاء الكبير للعقيلي ,3/421)

منكر الحديث وقال العقيلي: له حديث لا يتابع عليه، ولا يعرف إلا به
علوان منکر الحدیث ہے(جو صحیح روایت یا صحیح حدیث  کے خلاف روایت کرےاسے منکر الحدیث کہتے ہیں)امام عقيلي فرماتے ہیں کہ علوان کی کوئی پہچان نہیں سوائے اس کے کہ یہ اس روایت کے ذریعہ سے پہچانا جاتا ہے اور اس کی اس روایت کی تائید و متابعت کسی دوسری روایت سے نہیں ہوتی 
(ميزان الاعتدال ,3/108)
.
قال البخاري: علوان بن داود ويُقال: ابن صالح منكر الحديث.
وقال العقيلي: له حديث لا يتابع عليه، وَلا يعرف إلا به.
وقال أبو سعيد بن يونس: منكر 
امام بخاری فرماتے ہیں کہ علوان منکر الحدیث ہے(جو صحیح روایت یا صحیح حدیث  کے خلاف روایت کرےاسے منکر الحدیث کہتے ہیں)یہ علوان بن داود ہے اور اسے علوان بن صالح بھی کہا گیا ہے
امام عقيلي فرماتے ہیں کہ علوان کی کوئی پہچان نہیں سوائے اس کےکہ یہ اس روایت کے ذریعہ سے پہچانا جاتا ہےاور اس کی اس روایت کی تائید و متابعت کسی دوسری روایت سے نہیں ہوتی 
ابوسعید بن یونس نے فرمایا کہ علوان منکر الحدیث ہے(جو صحیح روایت یا صحیح حدیث  کے خلاف روایت کرےاسے منکر الحدیث کہتے ہیں)
(لسان الميزان ت أبي غدة ,5/472)
.
شیعہ سنی نجدی سب کا متفقہ اصول ہے کہ
فحديثه منكر مردود
ترجمہ:
اسکی حدیث.و.روایت منکر و مردود ہے..(شیعہ کتاب رسائل فی درایۃ الحدیث1/185)
.
نیز اس روایت کا ایک اور راوی محمد بن اسماعیل مرادی مجھول و باطل مردود ہے
مُحَمَّد بن إِسْمَاعِيل الْمرَادِي عَن أَبِيه قَالَ أَبُو حَاتِم مَجْهُول وَأَبوهُ مَجْهُول والْحَدِيث الَّذِي رَوَاهُ بَاطِل
مُحَمَّد بن إِسْمَاعِيل الْمرَادِی کے متعلق امام ابو حاتم نے فرمایا ہے کہ یہ اور اس کا والد مجہول ہیں اور اس نےجو حدیث بیان کی وہ باطل ہے  
(الضعفاء والمتروكون لابن الجوزي3/42)
.
مُحَمَّد بن إِسْمَاعِيل الْمرَادِي لَا يدرى من هُوَ والْحَدِيث بَاطِل
مُحَمَّد بن إِسْمَاعِيل الْمرَادِی مجہول راوی ہے اور اس نے جو حدیث بیان کی ہے وہ باطل ہے 
(المغني في الضعفاء2/555)
.
محمد بن إسماعيل المرادي. أتى بحديث باطل
مُحَمَّد بن إِسْمَاعِيل الْمرَادِی نےجو حدیث بیان کی ہے وہ باطل ہے
(لسان الميزان ت أبي غدة6/570)
.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی وفات  مرض اور وصیت وغیرہ کے متعلق تمام احوال مستند کتب میں آئے ہیں جس میں مذکورہ واقعہ کا کچھ اتا پتہ ہی نہیں لیھذا یہ منفرد و منکر روایت مردود باطل و ناقابل حجت ہے…سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایسا کچھ نہیں کہا اور نہ ہی سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا و فداھا روحی کے گھر کی بےحرمتی کی...اس سلسلہ میں جو کچھ شیعہ بیان کرتے ہیں وہ جھوٹ ، ضعیف جدا، منکر و مردود باطل ہے
.
جو کہتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ کو شہید کیا گیا،ظلم کیاگیا،سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ و فداہ روحی نے مکا مارا…سب جھوٹ ہے
تحقیق تفصیل اس فیس بک لنک پے
 https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=812217336201266&id=100022390216317 
.

تحقیق یہ ہے کہ اہل بیت وغیرہ کو باغ فدک میں سے خرچہ سیدنا ابوبکر سیدنا عمر وغیرہ خلفاء راشدین رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین دیتے رہے اور سیدہ فاطمہ سیدنا ابوبکر سے راضی تھیں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے اصرار پر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھا کا جنازہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پڑھایا
تفصیل اس فس بک لنک میں 
 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=633370834085918&id=100022390216317 
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
facebook,whatsApp,bip nmbr
00923468392475
03468392475