یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

طارق جمیل کی حدیث پاک میں خیانت...........!!




طارق جمیل کی حدیث پاک میں خیانت...........!!

.
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " أَيُّ عُرَى الْإِسْلَامِ أَوْثَقُ؟ "، قَالُوا: الصَّلَاةُ، قَالَ: " حَسَنَةٌ، وَمَا هِيَ بِهَا؟ " قَالُوا: الزَّكَاةُ، قَالَ: " حَسَنَةٌ، وَمَا هِيَ بِهَا؟ " قَالُوا: صِيَامُ رَمَضَانَ. قَالَ: " حَسَنٌ، وَمَا هُوَ بِهِ؟ " قَالُوا: الْحَجُّ، قَالَ: " حَسَنٌ، وَمَا هُوَ بِهِ؟ " قَالُوا: الْجِهَادُ، قَالَ: " حَسَنٌ، وَمَا هُوَ بِهِ؟ " قَالَ: " إِنَّ أَوْثَقَ  عُرَى الْإِيمَانِ أَنْ تُحِبَّ فِي اللهِ، وَتُبْغِضَ فِي اللهِ "
ترجمہ:
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ اسلام کے گوشوں میں سے کونسا گوشہ زیادہ مضبوط ہے صحابہ کرام نے عرض کی نماز آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا یہ اچھائی ہے لیکن زیادہ مضبوط گوشہ کوئی اور ہے صحابہ کرام نے عرض کی زکوۃ آپ نے فرمایا یہ بھی اچھائی ہے لیکن مضبوط گوشہ کچھ اور ہے صحابہ کرام نے عرض کی رمضان کے روزے آپ نے فرمایا یہ اچھائی ہے لیکن یہ اس کا جواب نہیں ہے صحابہ کرام نے عرض کہ حج، آپ نے فرمایا اچھائی ہے لیکن یہ اس سوال کا جواب نہیں ہے،صحابہ کرام نے عرض کی جہاد آپ نے فرمایا یہ اچھائی ہے لیکن یہ وہ نہیں ہے....پھر آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ ایمان کے گوشوں میں سے سب سے زیادہ مضبوط گوشہ یہ ہے کہ تم اللہ کی لیے محبت رکھو اور اللہ ہی کے لئے بغض و نفرت رکھو
(مسند أحمد ,30/488حدیث18524
نحوه في شعب الإيمان ,1/104حدیث13)

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوْثَقُ عُرَى الْإِسْلَامِ الْحُبُّ فِي اللَّهِ وَالْبُغْضُ فِي اللَّهِ
آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ ایمان کے گوشوں میں سے سب سے زیادہ مضبوط گوشہ یہ ہے کہ تم اللہ کی لیے محبت رکھو اور اللہ ہی کے لئے بغض و نفرت رکھو
(استاد بخاری مصنف ابن أبي شيبة ,6/170حدیث30420)
.
طارق جمیل نے"اللہ ہی کے لئے بغض و نفرت رکھو"یہ حصہ حذف کر دیا جوکہ حدیث پاک میں خیانت کے مترادف ہے
اگر طارق جمیل یہ والا حصہ بیان کرتے تو ان کا مکارانہ منافقانہ ایجنٹانہ غلط نظریہ محبت چور چور  ہو جاتا۔۔۔۔اسلام میں یہ ہے کہ مسلمانوں کو ایک دوسرے سے محبت رکھنی چاہیے عیب پوشی کرنی چاہیے
لیکن
اسلام کا یہ بھی حصہ ہے کہ بعض لوگ جو ضدی فسادی مکار عیار منافق کرپٹ ہوں ان سے نفرت کرنا ضروری ہوتا ہے،انکی عیب پوشی کرنا جرم....ان کے کرتوت واضح کرنا لازم....اس کے ساتھ ساتھ سمجھانے کی کوشش میں لگے رہنا بھی لازم
.
الحدیث:
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم أترعون عن ذكر الفاجر؟، اذكروه بما فيه يعرفه الناس
ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کیا تم(زندہ یا مردہ)فاجر(فاسق معلن منافق , خائن، دھوکے باز مکار گمراہ بدمذہب) کو واضح کرنے سے ہچکچاتے ہو...؟
(جیسا وہ ہے ویسا کہنے سے گھبراتے ہو...؟؟)
اسے ان چیزوں(ان کرتوتوں، عیبوں اعلانیہ گناہوں ، خیانتوں، منافقتوں دھوکے بازیوں) کے ساتھ واضح کرو جو اس میں ہوں تاکہ لوگ اسے پہچان لیں(اور اسکی گمراہی خیانت منافقت بدعملی دھوکے بازی مکاری سے بچ سکیں)
(طبرانی کبیر حدیث1010)
یہ حدیث پاک  کتبِ حدیث و تفاسیر اور فقہ و تصوف کی کئی کتب میں موجود ہے... مثلا جامع صغیر، شعب الایمان، احیاء العلوم، جامع الاحادیث، کنزالعمال، کشف الخفاء ردالمحتار ، عنایہ شرح ہدایہ، فتاوی رضویہ، تفسیر ثعالبی، تفسیر درمنثور وغیرہ کتب میں موجود ہے
.

القرآن..ترجمہ:
حق سے باطل کو نا ملاؤ اور جان بوجھ کر حق نہ چھپاؤ
(سورہ بقرہ آیت42)
.
اللہ ہدایت دے، رجوع توبہ حق بیانی کی توفیق دے…شریروں مکاروں کے شر و مکر گمراہی سے بچائے
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
facebook,whatsApp,bip nmbr
00923468392475
03468392475