*کثیر الروایة صحابہ اور انکی مرویات*
*کثیر الروایة صحابہ اور انکی مرویات*
🌹حضرت ابو ھریرة رضی اللہ عنہ: 5374
🌸امام شافعی فرماتے ہیں: حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ اپنے زمانے میں حدیث کو روایت کرنے والوں میں سب سے زیادہ مضبوط حافظے والے تھے
🌸بخاری شریف میں حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: فرماتے ہیں میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں آپ سے بہت سی احادیث سنتا ہوں لیکن بھول جاتا ہوں
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنی چادر پھیلاؤ میں نے چادر پھیلادی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کے چلو سے اس چادر میں کچھ ڈالا پھر فرمایا اس کو اپنے سینے سے لگالو تو میں نے اسے اپنے سینے سے لگالیا پھر اس کے بعد میں کچھ بھی نہیں بھولا۔۔۔
🌹حضرت عبد اللہ بن عمررضی اللہ عنہ: 2630
🌹حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ:1660
🌹حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ: 1540
🌹حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ: 2286
🌹حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ: 2210
ان حضرات کے علاوہ کوئی ایسا صحابی نہیں ہے جن کی ہزار سے زیادہ روایتیں ہوں سوائے سعید بن خدری رضی اللہ عنہ کے۔۔
کیونکہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی مرویات کی تعداد : 1170 ہے
(تدریب الراوی ص:427۔428۔دارالکتب العلمیہ)
*✍🏻محمد فیضان مدنی*
متخصص فی الحدیٹ سال اول