*درود فیملی وٹس گروپ پہ تحقیقی فتویٰ*
*سوال :*
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ
*درود فیملی ایک وٹس آپ گروپ ہے* جن میں اکثر تعداد عطاریہ بہنوں کی لاعلمی وجہ سے شامل ہے اس کے کیا نظریات ہیں اور ان کا عقیدہ ان پوسٹوں اور ویڈیوز اور خواب اور وائس 🎙️ جو میں نے آپ کو بھیجی ہیں ثبوت کے طور پر اس کا حکم شرعی بیان فرمائیں
جزاک اللہ خیرا
ام فہیم عطاریہ کراچی
*ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ*
*وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ*
*✅ الجـــــوابــــــــــــ: بعون الملک الوہاب*👇
جو پوسٹیں اور ویڈو اور وائس ریکارڈنگ بھیجی گئی *اس یہ ثابت ہوتا کہ یہ درود فیملی بظاہر ایصال اور درود پاک کا کام کرتی ہے* یعنی لوگوں سے درود پاک اور ایصال ثواب جمع کرتی ہے *لیکن ایک غیر محسوس انداز میں غیر شرعی کام کر رہی ہے ان کے گروپ میں شامل ہونا ناجائز وحرام جان بوجھ کر یہ کام کیئے ہیں تو کفر ان سب پر توبہ تجدید ایمان و تجدید نکاح ضروری ہے* اور جس جس نے ان ویڈیو کو اور پوسٹوں کو شئیر کیا یا ساتھ دیا ان سب پر حکم لاگو ہوگا
*سنی آل رسول عالم دین کو گالیاں*
*(1)* معاذاللہ ایک *سنی اور مستند عالم دین کو اور وہ آل رسول کو گالیاں دینا* اگر تو جان بوجھ کر گالیاں اور ان کی علم کی توہین کی گئی ہے تو یہ کفر ہے
*عالمِ دین کی بَسبَبِ علمِ دین توہین کرنا یا علوی صاحِبان یا ساداتِ کرام کی شرافتِ حَسَب نَسَب کے سبب کسی قسم کا توہین آمیز لفظ بولنا کُفر ہے*
میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن *فتاویٰ رضویہ جلد 14صَفْحَہ 611 تا 612 پر فرماتے ہیں :*
عالمِ دین سُنّی صحیحُ الْعقیدہ داعِیِ اِلَی اللّٰہ ( یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف بلانے والے ) کی توہین کُفر ہے مَجْمَعُ الْاَنْہُر میں ہے عُلَماء اور سادات کی توہین کُفر ھے
*(مجمع الانہُر ج ۲ ص۵۰۹ )*
*بدمذھب کی پوسٹ یا تحریر شئیر کرنا*
*(2 )* جان بوجھ کر *بدمذھب کی پوسٹ شئیر کرنا* اور بنانا *ناجائز و حرام* ہے
چنانچہ اعلیحضرت فرماتے ہیں:
*ایسا بدمذھب گستاخ جس کی گستاخی حد کفر کو پہنچ چکی ہو ، یا ضروریات دین کا منکر ہو وہ کافر ہے ،* اور ایسا بدمذھب کہ کفریہ عقائد خود نہیں رکھتا مگر ایسے کفریہ و گستاخانہ عقائد والوں کو اپنا امام یا پیشوا بتاتا ہے یا انہیں مسلمان گردانتا ہے تو وہ بھی یقینا اجماعا کافر ہے ، کیونکہ جس طرح ضروریات دین کا انکار کفر ہے اسی طرح ان کے منکر کو کافر نہ جاننا بھی کفر ہے ، وجیز امام کردری و در مختار و شفائے امام قاضی عیاض (علیہم الرّحمہ) وغیرہ میں ہے ۔ اللفظ للشفاء مختصرا اجمع العلماء ان من شک فی کفرہ و عذابہ فقد کفر ۔
*ترجمہ :*
شفاء کے الفاظ اختصارا یہ ہیں
*علماء کا اجماع ہے کہ*
جو اس کے کفر و عذاب میں شک کرے وہ کافر ھے
*(کتاب الشفاء ،القسم الرابع ،البا ب ا لاول،۲/۲۰۸،مطبوعہ،دار سعادت،بیروت، در مختار ،کتاب الجھاد،باب المرتد،۱/۳۵۶، مطبوعہ ، مجتبائی،دھلی، فتاوی رضویہ اا/۳۷۸ مطبوعہ لاھور )*
*🔥 قادیانی کی غیر محسوس انداز میں ان کی آواز اور ان کے کلام کو پرموٹ کرنا*
*(3)* ناجائز وحرام اور کفر ہے
مِرزائیوں قادیانیوں کے کفر پر مُطَّلع ہوکر انہیں کافِر نہ سمجھنے والا خود کافِر و مرتد ہے
*(فتاوٰی رضویہ ج۱۴ ص ۳۲۱ مُلَخَّصاً)*
*اس میں قادیانیوں کے تمام گُروہ شامِل ہیں وہ قادِیانی بھی جو مرزا غلام احمد کو نبی مانیں اور وہ بھی جو مرزا کو مُجدِّد یا مسیح مانیں اور وہ بھی جو ان میں سے تو کچھ نہ مانیں مگر اس کو محض مسلمان مانیں بلکہ وہ بھی کافِر و مُرتَد ہیں جو اس کے عقائد کو جاننے کے باوُجُود اسکے کافِر ہونے پر شک کریں*
قادِیانی عقائد کی تفصیل میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے رسائل میں موجود ہے جو ردِّ مِرزائیت کے نام سے مل سکتے ہیں
*(ایمان کی حفاظت ص ۵۵)*
*جھوٹے خواب*
*( 4 )* جھوٹے خواب *اپنے گروپس میں شئیر کرنا* تاکہ عقیدت کی دھاک جمی رہے
اور خواتین کی یہ عادت ہوتی ہے کہ جھوٹے خواب گھڑ کر سُناتی ہیں۔
*یاد رکھئے! یہ بھی ناجائز و گناہ ہے اور احادیثِ مبارکہ میں اس کی سخت وعیدیں آئی ہیں*
چنانچہ
مَدَنی آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:
*" سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ آدمی اپنے باپ کے علاوہ کسی غیر کی طرف منسوب ہو یا خواب میں ایسی چیز دیکھنے کا دعویٰ کرے ،جو اس نے نہیں دیکھی یا اللہ پاک کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے وہ بات منسوب کرے جو انہوں نے نہیں کہی۔*
(بخاری، کتاب المناقب ، باب نسبة الیمن الی اسماعیل، ۲/۴۷۶، حدیث: ۳۵۰۹)
*ایک اور حدیثِ پاک میں ہے:*
جو شخص جھوٹا خواب بیان کرے ،قیامت کےدن اسے جَو کے دو دانوں کے درمِیان گانٹھ لگانے کاعذاب دیا جائے گا اور وہ کبھی بھی نہیں لگا سکے گا
(بخاری ،کتاب التعبیر ، باب من کذب فی حلمہ ،۴ / ۴۲۲، حدیث:۷۰۴۲)
*📍نوٹ*
*اگر ان کا توبہ اور رجوع نامہ کسی سنی عالم دین کی تصدیق کے ساتھ ہوتو ضرور مطلع فرمائیں*
*🥀والله و رسولہ اعلم باالصواب🥀*
*🎄ــــــــــــــــــــ💖🕋💖ــــــــــــــــــــ🎄*
*( ✍ )کتبـــــــــــــــــــــــــہ( 👇 )*
*ابو غلام دستگیر مصباحی*
*✧✧✧ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧✧*
*بــتاریـخ (5 ) جنوری (2021 ) عــیــســوی 🕋*
*✧✧✧ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧✧*
*نوٹ :* جان بوجھ کر مفتی صاحب کا نمبر اور ایڈریس نہیں دیا گیا *تاکہ شریر لوگوں کی گالیوں سے محفوظ رہا جائے*