یہ ایک خالص اسلامی بلاگ ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف اسلامی موضوعات پر وقتاً فوقتاً مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اس بلاگ ویب سائٹ کا واحد مقصد اس پُر فتن دور میں دین کی صحیح معلومات کو پھیلانا اور اسلامی شعار کو محفوظ رکھنا ہے نوٹ: ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے مضامین میں حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے ویب سائٹ اس بارے میں ذمہ دار نہیں۔ شُکریہ

تلاشِ موضوع

طلبِ مال و.شہرت،ترقی،تکبر،پہاڑ،ووٹ



طلبِ مال و.شہرت،ترقی،تکبر،پہاڑ،ووٹ……!


القرآن
وَلاَ تَمْشِ فِي الأَرْضِ مَرَحًا إِنَّكَ لَن تَخْرِقَ الأَرْضَ وَلَن تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُولاً... ترجمہ:
اور زمیں پر اِترا کر(تکبرانہ چال)نہ چل، بے شک تم زمیں کو(پاؤں سے) پھاڑ نہیں سکتے، اور تم پہاڑ کو طول میں نہیں پہنچ سکتے..(سورہ بنی اسرائیل آیت37)
.
جو اللہ کی رضا کےلیےجھک جائےاللہ اسےرفعت و عظمت عزت عطاء فرمائےگا…(ترمذی حدیث2029)
.
سچ کہتے ہیں کہ انسان اکڑ کر ایک ٹیلے پر نہیں چڑھ سکتا اور جھک کر "کوہ ہمالیہ" سَر کر جاتا ہے...عاجزی کیجیے،بلندی نصیب ہوگی
لیکن
وہ ترقی،وہ بلندی کس کام کی؟ جس پر انسان چڑھےاور عدل،سچائی،حق طرفی،اخلاق ، حیاء و انسانیت سےگرجائے..؟ایسی بلندی درحقیقت بلندی ترقی نہیں،بدترین پستی ہے……!!

الحدیث،ترجمہ:
دوبھوکے بھیڑیے اگر بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑدئیے جائیں تو اتنا نقصان نہیں پہنچاتے جتنا کہ مال ودولت کی حرص اور حب جاہ(طلب شہرت،حب ناموری)مومن کے دین کو نقصان پہنچاتے ہیں(ترمذی حدیث2376)
#لیڈر وہی، #علماء وہی ،#مبلغ،واعظ،استاد وہی جو لکھتےہیں،تقریر کرتےہیں،سمجھاتے ہیں،خدمات کرتے ہیں خلوص و حق کےلیے…جو منافقت ایجنٹی پیسے،شہرت ناموری کی لالچ نہیں رکھتے…جو شہرت دولت کےبھوکے نہیں ہوتے……!! #سلام_انہیں
.
الحدیث،ترجمہ:
جس نے شہرت کا(عمدہ یا خستہ کما فی شعب الایمان) لباس پہنا اللہ اسے قیامت کے دن ذلت کا لباس پہنائے گا
(ابن ماجہ حدیث3606)
.
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہو وہ جنت میں نہیں جاے گا،،ایک شخص نے عرض کیا:
کوئی شخص پسند کرتا ہے کہ اسکے کپڑے اور جوتے اچھے ہوں،صاف ستھرے ہوں(تو کیا یہ بھی تکبر ہے.؟)آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا:
"بے شک اللہ عزوجل جمیل ہے اور جمال (سنورنے، صفائی ستھرائی رکھنے والوں)کو پسند فرماتا ہے، (یہ سب تکبر نہیں)تکبر تو یہ ہے کہ
حق کی پرواہ نا کی جاے،حق کو ٹھکرایا جائے اور لوگوں کو حقیر سمجھا جاے..(مسلم حدیث نمبر147)
.
توانگرانہ تکبر... عاجزانہ، فقیرانہ تکبر...
شعورانہ تکبر... عالمانہ تکبر... عملی تکبر... وڈیرانہ تکبر... لیڈرانہ تکبر.. منصب کا تکبر.. دولت کا تکبر... طاقت کا تکبر...
گروپ،پارٹی،قومیت کا تکبر..
علم،تعلیم،ایجوکیشن کا تکبر...
اپنی خاصیت.و.خوبی کا تکبر...
الغرض
اللہ ہر قسم کے تکبر سے محفوظ فرماے...حق کی پرواہ اور حقوق کی ادائیگی کرنے والا بنائے...دوسروں کی عزت و احترام کرنے والا بنائے...اپنی علمیت لیڈریت سیاست خدمات سیادت(سید ہونا)صاحبزادیت تونگری فقیریت سخاوت وغیرہ صفات و خصوصیات جتانے سے محفوظ فرمائے....آمین
.
حقیقی بڑے وہ، حقیقی علماء وہ، حقیقی لیڈر وہ، حقیقی استاد وہ جو خود کو عقل کل نہیں سمجھتے، جو دوسروں سے مشاورت کرتے ہیں،جو دوسروں کی عزت و ترقی کا سوچتے ہیں،کردار ادا کرتے ہیں،جو عوام کو چھوٹوں کو دوسروں کو حقیر و کیڑے مکوڑے نہیں سمجھتے، جو دوسروں کی اصلاح و ترقی کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح و علمی ترقی چاہتے رہتے ہیں،اعتراف و رجوع کا دل جگرہ رکھتے ہیں
.
جعلی برے کھوٹے منافق بد کی وجہ سے اصلی سے نفرت نہ کیجیے بلکہ خود بھی اصلی معتدل سچا نیک بااخلاق بنیے اور اصلیوں کی پہچان کیجیے انہیں عزت ووٹ ساتھ دیجیے اور جعلیوں کی پہچان کیجیے،جعلیوں کی حمایت تعریف واہ واہ مت کیجیے،انکی اصلاح کیجیے، جعلی ضدی فسادی کی مذمت کیجیے،ہر طرح کے مقدور بھر بائیکاٹ کیجیے،ایسوں کو ووٹ و عزت نہ دیجیےیہ اپنی موت آپ مرجائیں گے....ان شاء اللہ عزوجل
.
نوٹ:
ڈاکٹر اگر ایم.بی بی ایس وغیرہ لکھے تو اعزاز کی بات ہے اور اگر عالم خود کو عالم لکھے مفتی خود کو مفتی لکھے تو عیب،اعتراض......؟؟
واقعی کوئی عالم،مفتی ہوتو ڈاکٹر،جج،وکیل کیطرح تعارفا عالم مفتی لکھے تو برحق بلکہ کبھی لازم
مگر
اپنی تعریف و تکبر مقصد ہو تو ناحق…اگر غیر مستحق ہو یا بطورِ تکبر عالم ہونا جتاے تو ناحق و جرم و عیب ہے ورنہ ہرگز نہیں…فتاوی عالمگیری میں ہے کہ:
لا بأس للعالم أن يحدث عن نفسه بأنه عالم ليظهر علمه فيستفيد منه الناس وليكن ذلك تحديثا بنعم الله تعالى
(فتاوی عالمگیری جلد5 صفحہ377)
صاحبِ بہار شریعت خلیفہ اعلی حضرت اسکا تشریحی ترجمہ کرتے ہوے فرماتے ہیں:
عالم اگر اپنا عالم ہونا لوگوں پر ظاہر کرے تو اس میں حرج نہیں مگر یہ ضرور ہے کہ تفاخر کے طور پر یہ اظہار نہ ہو
(کہ تفاخر حرام ہے)بلکہ محض تحدیثِ نعمت الٰہی کے لیے یہ اظہار ہو اور یہ مقصد ہو کہ جب لوگوں کو ایسا معلوم ہوگا تو استفادہ کریں گے کوئی دین کی بات پوچھے گا اور کوئی پڑھے گا..(فتاوی عالمگیری جلد5 صفحہ377,بہار شریعت جلد3 حصہ16 صفحہ627)
.

.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
facebook,whatsApp,bip nmbr
00923468392475
03468392475